پی ڈی ایم کا پرسوں ہر صورت ملتان میں جلسے کااعلان

ملتان جلسے میں قانون کی حکمرانی ہو گی، جو پریشان کریں گے ان کا قانونی علاج ہو گا،فردو عاشق اعوان

ہفتہ 28 نومبر 2020 12:15

پی ڈی ایم کا پرسوں ہر صورت ملتان میں جلسے کااعلان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2020ء) حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ نے پرسوں 30 نومبر کو ہر صورت ملتان میں جلسہ کرنے کا اعلان کر دیا۔ اپنے بیان میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کٹھ پتلیاں جیالوں سے خوفزدہ ہیں، جو کرنا ہے کر لیں، 30 نومبر کو پی ڈی ایم کے ساتھ یوم تاسیس منانے سے پیپلز پارٹی کو کوئی نہیں روک سکتا۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ قاسم باغ اسٹیڈیم نہ کھولا گیا تو پھر پورے ملتان میں جلسہ ہو گا۔دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ ملتان جلسے میں قانون کی حکمرانی ہو گی، جو پریشان کریں گے ان کا قانونی علاج ہو گا، سیاہ کاری نہ ہوئی تو گرفتاری نہیں ہو گی۔قبل ازیں پنجاب حکومت نے پی ڈی ایم کو ملتان میں جلسے کی اجازت دینے سے انکار کرتے ہوئے قاسم باغ کو کنٹینر لگا کر سیل کر گیا