پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں پر واضح ہوگیااس تحریک سے اصل میں کون فائدہ اٹھاناچاہتاہے ‘ ہمایوں اخترخان

اپوزیشن کورونا کی دوسری شدید لہرکے باوجود لوگوں کواپنی سیاست کا ایندھن بنانے کے درپے ہے‘ سینئر مرکزی رہنما ء

ہفتہ 28 نومبر 2020 13:05

پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں پر واضح ہوگیااس تحریک سے اصل میں کون فائدہ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2020ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنماوسابق وفاقی وزیر ہمایوںاخترخان نے کہاہے کہ اپوزیشن اپنی آنکھوںسے وزیراعظم عمران خان سے بغض کی پٹی اتارے تو انہیںپہاڑ چیلنجز اورمشکلات کے باوجود آگے بڑھتاہواپاکستان نظر آئے گا ، پی ڈی ایم کے اتحادمیں شامل تمام جماعتوں پر واضح ہوگیاہے کہ اس تحریک سے اصل میں کون فائدہ اٹھاناچاہتاہے ،مہنگائی میںبتدریج کمی ہورہی ہے اورحالیہ دنوںمیںچینی کی قیمت میں 10سے 12روپے فی کلو تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔

اپنے ایک بیان میں ہمایوں اخترخان نے کہا کہ اپوزیشن کے یہ بیانات بھی ریکارڈپر ہیں کہ حکومت انسانی جانیں بچانے کیلئے مکمل لاک ڈائون نہیں کر رہی اور آج کورونا کی دوسری شدید لہرکے باوجود لوگوں کواپنی سیاست کا ایندھن بنانے کے درپے ہے ،اگراسٹیج پر بیٹھے بلاول زرداری کورونا وائرس کا شکارہو سکتے ہیں تو پنڈال میںموجودکارکنان کیوںاس کاشکارنہیں ہو سکتی ۔

(جاری ہے)

انہون نے کہا کہ پی ڈی ایم کے اتحاد میں شامل جماعتوںپر واضح ہو رہا ہے کہ اصل میں ان کی جدوجہد سے کون فائدہ اٹھاناچاہتاہے ،پی ڈی ایم کی ساری کوششوںکا فائدہ صرف مریم نوا ز باہرجانے کی صورت میں اٹھاناچاہتی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ 20ستمبر کو یہ کہا جاتا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سیاست میں کسی طرح کی مداخلت نہ کرے اور اگلے ہی لمحے یہ کہا جاتا ہے کہ ہم بات کرنے کیلئے تیار ہیں لیکن پہلے حکومت کو گرایا جائے ، کیا آپ کے قول وفعل میں تضاد نہیں ،ہمدردیاںسمیٹنے کیلئے بے بنیادبیانات داغے جارہے ہیں جن پر عوام کسی صورت عتبار کرنے کیلئے تیار نہیں ۔

ہمایوںاخترخان نے کہا کہ حکومت نے برملاتسلیم کیا ہے ملک میں مہنگائی ہے اوراس کی اصل وجوہات بھی بتائی گئی ہیں،حالیہ دنوںمیں اٹھائے گئے اقدامات سے مہنگائی میں بتدریج آناشروع ہو گئی ہے ،کرشنگ شروع ہونے سے چینی کی قیمت میں 10سی12روپے فی کلوکمی ہوئی ہے ،ضروریات کو پورا کرنے کے لئے چینی اورآٹادرآمدکیا جارہا ہے، گراں فروشی بھی مہنگائی میں اضافے کی وجہ ہے جسکے لئے انتظامیہ کو متحرک کیا گیا ہے ۔