
بابراعظم پر لاہور کی رہائشی لڑکی کا 10سال تک جنسی ہراسگی کا نشانہ بنانے کا الزام
بابراعظم 10 سال سے شادی کے نام پر جنسی ہراسگی کا نشانہ بنارہے ہیں،حمل بھی گروایا،ایکشن نہ لیا گیا تو پی سی بی کے دفتر کے باہر خود سوزی کرلوں گی:حامزہ مختار
ذیشان مہتاب
ہفتہ 28 نومبر 2020
17:20

(جاری ہے)
انہوں نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے بابر اعظم کو مالی اعانت دیکر کرکٹر بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ دنیا کے سامنے بابر اعظم کے ہاتھوں برداشت کیے گئے جنسی اور مالی استحصال پر روشنی ڈالنے آئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بابر کا قومی ٹیم کے انتخاب کے بعد ہی اس کے ساتھ اس کے ساتھ رویہ تبدیل ہونا شروع ہوگیا۔
انہوں نے کہا کہ ایسے حالات تھے کہ وہ اپنے گھر نہیں جاسکتی تھیں اور بابر نے وعدہ کیا تھا کہ جب وقت ٹھیک ہوگا تو وہ ان سے شادی کرلیں گے۔ حامزہ نے دعوی کیا کہ 2015ء میں وہ حاملہ ہوگئی تھی اور جب بابر کو معلوم ہوا تو انہوں نے مجھ پر تشدد کیا اور بعد میں مجھے اپنے دو دوستوں اور بھائی کی مدد سے اسقاط حمل پر مجبور کیا۔ حامزہ نے دعوی کیا کہ عثمان قادر کو اس سارے واقعے کے بارے میں بھی معلوم تھا۔ حامزہ نے بتایا کہ بابر نے انہیں مجبور کیا کہ وہ اپنے گھر واپس جاکر اہل خانہ سے صلح کرلیں ۔ حامزہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے پی سی بی اور تھانہ نصیرآباد میں بھی بابراعظم کےخلاف کاروائی کی درخواستیں دیں لیکن ابھی تک ان کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا گیا ہے ۔ حامزہ مختار نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ فوری طور پر بابراعظم کےخلاف ایکشن لیتے ہوئے اسے کپتانی سے ہٹائے ورنہ میں پی سی بی کے دفتر کے باہر خود سوزی کرلوں گی۔پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم بھی عشق زادے نکلے،بابراعظم پر لاہور کی رہائشی لڑکی حامزہ مختار کا دس سال تک جنسی ہراسگی کا نشانہ بنانے کے الزامات@babarazam258 pic.twitter.com/Q0mRi4EMRq
— Saif Awan (@saifullahawan40) November 28, 2020
مزید کھیلوں کی خبریں
-
بابر اعظم اور نسیم شاہ کو ٹی ٹونٹی سکواڈ میں شامل کیے جانے کا امکان
-
کرکٹ میں نیا فارمیٹ ’ٹیسٹ ٹونٹی‘ متعارف کروانے کی تیاریاں جاری
-
حکومت نے ارشد ندیم کے کوچ سلمان بٹ پر تاحیات پابندی کا نوٹس لے لیا
-
ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کیلئے 20 ٹیموں کی لائن اپ مکمل ، متحدہ عرب امارات بھی شامل
-
فیفا ورلڈ کپ 2026، میکسیکو میں سکیورٹی اداروں کی چاندی، غیر ملکی سیاحوں کے تحفظ کے لئے بکتر بند گاڑیاں کرائے پردستیاب
-
دنیا کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے فٹبالرز کی فہرست جاری
-
ویرات کوہلی ورلڈکپ 2027ء کھیلیں گے؟ دنیش کارتک نے اہم راز افشا کردیا
-
ایشیا کپ میں جو ہوا اس کا ذمہ دار نریندر مودی ہے، جاوید میانداد بھارتی رویے پر برس پڑے
-
بھارتی میڈیا کی پاکستانی ٹی ٹونٹی کپتان بدلنے کی خبروں میں صداقت نہیں ، ذرائع پی سی بی
-
جنوبی افریقہ کو وائٹ بال سیریز میں بھی سپن کے جال میں پھنسانے کا منصوبہ
-
گرینڈ ماسٹر محمد اشرف طائی کی حکومت سے علاج اور اکیڈمی کے تحفظ کی اپیل
-
سعودی عرب ، قطراورانگلینڈ نے فیفا ورلڈ کپ 2026 میں رسائی حاصل کرلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.