رواں سال کا آخری چاند گرہن 30نومبر پیر اور سورج گرہن 14دسمبر پیر کو ہوگا

ہفتہ 28 نومبر 2020 19:34

رواں سال کا آخری چاند گرہن 30نومبر پیر اور سورج گرہن 14دسمبر پیر کو ہوگا
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2020ء) ماہر فلکیات ڈاکٹر ریاض احمد نے کہا ہے کہ رواں سال کا آخری چاند گرہن 30نومبر پیر اور سورج گرہن 14دسمبر پیر کو ہوگا جو پاکستان میں نظر نہیں آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ چاند گرہن 30نومبر بروز پیر پاکستانی وقت کے مطابق دن ساڑھے 12بجے شروع ہوکر شام 5بجے ختم ہوگا گرہن کادورانیہ ساڑھے پانچ گھنٹے رہے گا یہ گرہن مشرق بعید جاپان ،نیوزی لینڈ،آسٹریلیا،کینیڈا،امریکہ میں نظرآئے گا پاکستان میں دن ہونے کی وجہ سے نظر نہیں آئے گا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ رواں سال کا آخری سورج گرہن 14دسمبر بروز پیر پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے چھ بجے سے رات 12بجے تک ہوگا جس کا دورانیہ ساڑھے پانچ گھنٹے ہوگا یہ سورج گرہن مکمل نظرآئے گا ساوتھ امریکہ ،جنوبی افریقہ ، برازیل ،چلی میں عوام سورج گرہن کا نظاہرہ کرسکیں گے پاکستان میں رات ہونے کی وجہ سے اورایشیاء میں نظر نہیں آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ ان گرہنوں کے موسم پر منفی اثرات مرتب ہونگے شدید برفباری ، طوفانی بارشیں اور سخت سردی پڑنے کا امکان ہے انہوں نے کہا کہ 2020ء کی طرح نیا سال2021برفباری کا ریکارڈ توڑے گا عوام احتیاط کریں مہلک وباء پھیلنے کا اندیشہ ہے سردموسم میں سیاسی ماحول بہت گرم رہے گا