
محسن فخری کے قتل کے بعد ایران کے ایک اور کمانڈر ڈرون حملے میں ہلاک کر دیے گئے
سپاہ پاسداران انقلاب کے کمانڈر مسلم شاہدان کو شام کے سرحدی علاقے میں نشانہ بنایا گیا
سجاد قادر
منگل 1 دسمبر 2020
05:50

(جاری ہے)
عراقی صوبے انبار میں پیش آنے والے اس واقعے کے بارے میں غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق ڈرون نے ایرانی کمانڈر کی کار کو نشانہ بنایا۔
حملے میں کمانڈر مسلم شاہدان کے ساتھ کے ساتھ ایران نواز ملیشیا کے دو جنگجو بھی ہلاک ہوئے ہیں دوسری جانب لبنانی نیوز چینل المائدین نے اپنے ذرائع سے اس خبر کی تردید کی ہے۔ واضح رہے کہ رواں سال جنوری میں عراق کے دارالحکومت بغداد کے ایئرپورٹ پرامریکا کی جانب سے راکٹ حملے میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی سمیت 8 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ راکٹ حملے میں ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا پاپولرموبلائزیشن فورس (پی ایم ایف) کے ڈپٹی کمانڈرابومہدی المہندس بھی ہلاک ہوگئے تھے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے ٹوئٹ میں تصدیق کی تھی کہ یہ حملہ امریکا کی جانب سے کیا گیا تھا۔گزشتہ ہفتے ایٹمی سائنسدان کی ہلاکت کے بعد ایک اور ایرانی کمانڈر کو ہلاک کرنا ایران کے بدترین ردعمل کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔جبکہ ایرانی حکومت اور قوم بھی اپنے نیوکلیئر سائنسدان کی ہلاکت پر ردعمل دیتے ہوئے بیان دے چکی ہے کہ ہم درست وقت پر محسن فخری کے قتل کا بدلہ لیں گے۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان عالمی مارکیٹ میں مسابقت کھو رہا ہے
-
یہ کیسا احتجاج ہے جس میں ایس ایچ او کو گاڑی سے نکال کر21 گولیاں ماری گئیں
-
ٹی ایل پی عہدیداروں کے علاوہ کسی مدرسے کے ممبر یا کارکن کیخلاف کاروائی نہیں ہوگی
-
وزیراعظم سے پیپلزپارٹی وفد کی ملاقات، حکومت کے رویے پر شکایات کے انبار لگا دیئے
-
معاشی بہتری کے حکومتی دعووں کی قلعی کھل گئی
-
وزیر اعلٰی خیبرپختونخواہ کا انتخاب، فیاض الحسن چوہان نے معافی مانگ لی
-
افغان ٹرانزٹ ٹریڈ روکنے کا حکم
-
پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے سیاسی رابطے بحال
-
ماحول میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کی سطح میں خطرناک اضافہ، ڈبلیو ایم او
-
اسرائیل حماس جنگ بندی معاہدہ آغاز ہی میں مشکلات کا شکار
-
بنگلہ دیش: جبری گمشدگیوں اور تشدد کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا خیرمقدم
-
اقوام متحدہ میں اصلاحات کا منصوبہ منظوری کے لیے جنرل اسمبلی میں پیش
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.