گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر انڈر 16 خواتین والی بال کے فائنل میں پہنچ گئے

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل دسمبر 15:12

گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر انڈر 16 خواتین والی بال کے فائنل میں پہنچ ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 دسمبر2020ء) گلگت بلتستان اور آزاد جموں وکشمیر نے خیبر پختونخوا ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس کے زیر اہتمام جاری قومی انڈر 16 جونیئر چیمپئن شپ کے خواتین والی بال ایونٹ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ پہلے سیمی فائنل میں آزاد جموںوکشمیر نے خیبر پختونخوا کو پچیس اکیس، پچیس تئیس اور پچیس بائیس سے جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں گلگت بلتستان نے اسلام آباد کو پچیس اکیس، بائیس پچیس، پچیس انیس سے شکست دیکر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

(جاری ہے)

قبل ازیں لیگ میچ میں خیبر پختونخوا نے بلوچستان کو پچیس پانچ، پچیس دس اور پچیس گیارہ سے ہرایا۔ لڑکوں کے ایونٹ میں پنجاب نے سندھ کو پچیس اکیس، پچیس پندرہ اور پچیس بارہ سے جبکہ اسلام آباد نے بلوچستان کو پچیس سترہ، پچیس اکیس اور پچیس بائیس سے، آزاد کشمیر نے گلگت بلتستان کو پچیس انیس، پچیس پندرہ اور پچیس سترہ سے ہرایا۔ لیگ میچ ختم ہوگئے خیبر پختونخوا، آزاد جموں وکشمیر، پنجاب اور اسلام آباد کی ٹیموں نے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ اس موقع پر والی بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری خالد وقار چمکنی، نائب صدر فقیر محمد اعوان، انٹرنیشنل کھلاڑی لئیق خان بھی موجود تھے۔