سرگودھا ،خونی ڈکیتی کے مقدمہ کا فیصلہ ،عدالت نے دونوں ڈاکوؤں کو 14 سال قید با مشقت کی سزا کا حکم سنا دیا

منگل 1 دسمبر 2020 16:57

سرگودھا ،خونی ڈکیتی کے مقدمہ کا فیصلہ ،عدالت نے دونوں ڈاکوؤں کو 14 سال ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2020ء) سرگودھا میں خونی ڈکیتی کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے دونوں ڈاکوؤں کو مجموعی طور پر 14 سال قید با مشقت کی سزا کا حکم سنا دیا۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق نواحی قصبہ مڈھ رانجھا میں گزشتہ سال 25 جون 2019 کو دو ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل سوار سے واردات میں فائرنگ کر کے وقاص کو قتل کر دیا جس پر مقتول کے بھائی اعظم کی مدعیت تھانہ تھانہ مڈھ رانجھا نے خونی ڈکیتی کی دفعات 302/397ت پ مقدمہ درج کیا اور دونوں ڈاکوؤں عمران اور یوسف کو گرفتار کر کے جوڈیشل ریمانڈ پر ڈسٹرکٹ جیل بجھوا کر مقدمہ کا چالان عدالت میں پیش کیا جس کا فیصلہ سناتے ہوئے ایڈیشنل سیشن جج انجم رضا سید نے دونوں ڈاکوؤں کو زیر دفعہ 397 ت پ میں سات سات سال قید سخت کی سزا کا سناتے ہوئے مقتول کے ورثائ کو ایک لاکھ روپے دامان دینے کا حکم سنادیا۔