راہزنی اورسنگین وارداتوں میں مطلوب اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائی،2ملزمان گرفتار

منگل 1 دسمبر 2020 17:04

راہزنی اورسنگین وارداتوں میں مطلوب اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائی،2ملزمان ..
سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2020ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ذوالفقار احمدکی ہدایت پرراہزنی اورسنگین وارداتوں میں مطلوب اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ ساجدشہید سب انسپکٹر اسد اویس نے ریڈ کرکے راہزنی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم محمدکاشف ولد شیر محمد سکنہ ہائے ضلع جھنگ کو گرفتارکرلیا ،مجرم نے اکتوبر 2019 کو تین ساتھیوں کے ہمراہ ظفر کالونی کے رہائشی محمد خالد سے اسلحہ کے زور پر موٹرسائیکل ونقدی چھین کر فرار ہوگئے تھے اور مجرم روپوش ہوگیا تھا ۔

(جاری ہے)

جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اشتہاری مجرم کو گرفتارکرلیاگیا ۔قبل ازیں اسکے دیگر ساتھیوں عباس رضا اور عاقب علی کو گرفتارکرکے چھینا گیا مال مسروقہ بھی برآمدکرکے اصل مالک کے حوالے کیا گیا ہے ۔علاوہ ازیں ایس ایچ او تھانہ عطا شہید انسپکٹر ارشد محمود نے راہزنی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم عارف مسیح ولد فیروز مسیح کو گرفتارکرلیا مجرم نے اپریل2015 میں تین ساتھیوں کے ہمراہ اسلحہ کے زورپر چک نمبری99جنوبی کے رہائشی محمد یاسر علی سے موٹرسائیکل ونقدی چھین کر فرار ہوگئے تھے پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اشتہاری مجرم کو گرفتارکرلیا مزید تفتیش جاری ہے۔