آزاد کشمیر کے دیگر اضلاع کی طرح ضلع کوٹلی میںبھی پولیوکے خاتمے کے لئے 5 روزہ قومی پولیو مہم کامیابی سے جاری

منگل 1 دسمبر 2020 17:23

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2020ء) آزاد کشمیر کے دیگر اضلاع کی طرح ضلع کوٹلی میںبھی پولیوکے خاتمے کے لئے 5 روزہ قومی پولیو مہم کامیابی سے جاری ہے۔پولیومہم کے دوران 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جارہے ہیں۔اس حوالے سے گفتگوکرتے ہوئے ڈی ایچ اوڈاکٹرسید شفقت حسین شاہ تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ محکمہ صحت عامہ ضلع کوٹلی کی 460ٹیمیں پورے ضلع میں پانچ سال سے کم عمر کے تمام بچوں کوپولیوسے بچائوکے قطرے پلائیں گی . انہوں نے کہا کہ پاکستان سمیت آزادکشمیر بھرمیںپولیوسے بچائو کی مہم کو ایک قومی،مذہبی اور دینی فریضہ کی طرح ادا کرنا نا صرف حکومت، محکمہ صحت عامہ بلکہ ہر فرد ہر شہری اور ملازم کی اولین ذمہ داری ہے ۔

انہوں نے کہا کہ5 روزہ مہم کے دوران ضلع کوٹلی میں 5سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو سے بچائوکے قطرے پلانے کے لئے ضلع کوٹلی کو39زون میں تقسیم کرکے تربیت یافتہ سپروائزر مقرر کئے گے ہیں WHOکی ہدایت کے مطابق پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لئے میونسپل کارپوریشن کوٹلی،ٹاون کمیٹی نکیال سہنسہ کے ساتھ ساتھ39 یونین کونسل کی سطح پر ٹیموں کی نگرانی کے لئی39 یونین کونسل میڈیکل آفیسرزاور 6تحصیل سپروائزرز تعینات کئے گے ۔

(جاری ہے)

5سال سے کم ٹارگٹ بچے ضلع ہذا میں126609ہیں۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرڈاکٹرسید شفقت حسین شاہ نے کہا کہ پولیو ٹیموں کی جانفشانی،محنت اور فرض شناسی کے جذبوں کو بروئے کار لاتے ہوئے 5 روزہ قومی پولیو مہم سو فیصد ٹارگٹ حاصل کرینگے۔