شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو پیرول پر رہائی میں توسیع نہیں دی جائیگی،مولانا نے ملتان جلسہ میں کارکنان کو تصادم پر اکسایا ‘ فردوس عاشق اعوان
حکومت نے پولیس کو تصادم سے دور رکھا، قانون کی خلاف ورزی پر حکومت نے ملتان جلسے کے منتظمین کیخلاف مقدمہ درج کروانے کا فیصلہ کیا ہباز شریف کو والدہ کی تدفین میں شرکت کیلئے رہائی دی گئی، سیاسی گپ شپ اور کاروباری امور کیلئے پرول میں توسیع نہیں ملے گی‘ معاون خصوصی
منگل 1 دسمبر 2020 23:26
(جاری ہے)
بعد ازاں ڈی جی پی آر آفس میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس نے کہا کہ 40 سال تک عوامی دولت لوٹنے والے اپنی چوری بچانے کیلئے عوام کے غم کا ڈھونگ رچا رہے ہیں۔
عوام کے جان،مال کی محافظ بزدار حکومت چاہتی ہے کہ عقل کی اندھی اپوزیشن ہوش کے ناخن لے اور عوام کی جانوں کیساتھ مزید نا کھیلے۔ سیاست ہوتی رہے گی مگر زندگی کے نقصان کا ازالہ نہیں ہوتا۔ معاون خصوصی وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جس شہر میں بھی پی ڈی ایم کا جلسہ ہوا وہاں کورونا تیزی سے پھیلا۔ پی ڈی ایم کے ناکام گٹھ جوڑ نے عدالتی حکم اور کورونا ایس او پیز کی سراسر خلاف ورزی کی. انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اپنی سیاسی رنگ بازیاں جاری رکھے مگر عوام کی جانوں سے نہ کھیلے۔ معاون خصوصی نے کہا کہ ملتان جلسے میں مریم بی بی کی تقریر کے دوران فیکرٹری میں آگ ن لیگ کے سابق ایم پی اے کی آتش بازی کی وجہ سے لگی۔ فیکرٹری مالک نے ن لیگ کے سابق ایم پی اے شاہد کے خلاف مقدمہ درج کروایا ہے۔ ڈاکٹر فردوس نے کہا کہ مولانا نے اپنے ورکرز کو پولیس پر حملہ کیلئے ڈنڈے تقسیم کئے۔ حکومت نے ان کی سازش کو بھانپتے ہوئے پولیس کو کسی بھی قسم کے تصادم سے دور رہنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے متعدی امراض کی روک تھام کے قانون کی خلاف ورزی پر ملتان جلسہ کے منتظمین کیخلاف ایف آئی آر درج کروائی جائے گی۔ ن لیگ کے 22اور پیپلزپارٹی کے 16 اور جے یو آئی (ف) کے 13 افراد کے علاوہ نامعلوم افراد کو ایف آئی آر میں نامزد کیا گیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.