عوام کی جان و ما ل کی حفا ظت بزدارحکومت کی پہلی ترجیح ہے ، اپوز یشن جماعتیں کورونا وائرس کی وبا میں ضدی بچے کا کردارادا کررہی ہیں ، تر جمان پنجاب حکومت

بدھ 2 دسمبر 2020 12:45

عوام کی جان و ما ل کی حفا ظت بزدارحکومت کی پہلی ترجیح ہے ، اپوز یشن جماعتیں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2020ء) تر جمان پنجاب حکومت، چیئر مین لاہور ٹرانسپور ٹ کمپنی ڈاکٹر شاہد صد یق نے کہا ہے کہ مینار پاکستان بھرنا پی ڈی ایم کے بس کی بات نہیں، اپوز یشن جلسو ں پر پیسہ خر چ کرنے کی بجائے کورونا ویکسین کی خریداری کیلئے پیسہ حکومت کو مہیا کرے،زرداری اور شریف خاندان اپنی کر پشن بچانے کیلئے حکومت کو بلیک میل نہیں کر پا ئیں گے۔

(جاری ہے)

اپنےبیان میں انہو ں نے کہاکہ پی ڈی ایم قیاد ت اپنی سیا سی بقا کی جنگ لڑ رہی ہے،اپوز یشن کو مینارپاکستا ن پر پاور شو کیلئے قانون کو ہا تھ میں لینے کی کسی صور ت اجاز ت نہیں دی جائےگی ،پی پی پی، (ن) لیگ اور جے یوآئی کا سیا سی مستقبل ہمیشہ کیلئے تاریک ہو چکاہے۔ انہو ں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا کی صورتحال میں اپوز یشن جماعتیں اپنی سیا ست چمکانے اورکر پشن کے کیسو ں سے توجہ ہٹانے کیلئے ضدی بچے کا کردارادا کررہی ہیں ، عوام کی جان و ما ل کی حفا ظت بزدارحکومت کی پہلی ترجیح ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ کورونا وائر س کے مر یضو ں میں اضا فے کوروکنے کیلئے سب کواپنا کردارادا کرناہوگا۔