عماد وسیم کو بگ بیش لیگ میں شرکت کی اجازت مل گئی

31 سالہ کرکٹر نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے بعد بگ بیش میں میلبورن رینیگیڈز کی نمائندگی کریںگے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 2 دسمبر 2020 14:33

عماد وسیم کو بگ بیش لیگ میں شرکت کی اجازت مل گئی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 2دسمبر 2020ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آل راؤنڈر عماد وسیم کو آئندہ بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں شرکت کے لئے این او سی جاری کردیا ہے ۔ بگ بیش لیگ 23 دسمبر سے 26 جنوری تک چلے گی۔ 31 سالہ کرکٹر نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے بعد بگ بیش میں میلبورن رینیگیڈز کی نمائندگی کریں گے۔

(جاری ہے)

لیفٹ آر سپنر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز کراچی کنگز کے کپتان ہیں جن کی زیر قیادت فرنچائز نے حال ہی میں پہلی مرتبہ پی ایس ایل ٹرافی اپنے نام کی ہے۔

عماد وسیم بگ بیش لیگ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے واحد پاکستانی کرکٹر نہیں ہوں گے کیونکہ پاکستانی فاسٹ بولر دلبر حسین بھی میلبورن شہر کی دوسری ٹیم میلبورن سٹارز میں شامل ہوں گے۔