محکمہ موسمیات کی (کل) سے ملک کے بعض علاقوں میں بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری کی پیشگوئی

جمعہ 4 دسمبر 2020 23:23

محکمہ موسمیات کی (کل) سے ملک کے بعض علاقوں میں بارش اور بالائی علاقوں ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2020ء) محکمہ موسمیات نے (کل) ہفتہ سے ملک کے بعض علاقوں میں بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری کی پیشگوئی کی ہے ۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر، گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے، ہفتہ کو کشمیر، گلگت بلتستان ، خطہ پوٹھوار اور بالائی خیبر پختونخوا میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہو سکتی ہے ۔پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا سلسلہ جاری رہے گا ۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز سب سے کم درجہ حرارت پارا چنار میں منفی سات ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔