پہلی مرتبہ بھارت کے آرمی چیف کے دورہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کا اعلان

جنرل منوج مکند نرونے اتوار کے روز خلیجی ممالک کے 4 روزہ دورے کا آغاز کریں گے، دورے کے دوران دونوں ممالک کی عسکری قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے

muhammad ali محمد علی جمعہ 4 دسمبر 2020 23:01

پہلی مرتبہ بھارت کے آرمی چیف کے دورہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات ..
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 دسمبر2020ء) پہلی مرتبہ بھارت کے آرمی چیف کے دورہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق بھارت اور خلیجی اسلامی ممالک کے تعلقات میں ایک بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پہلی مرتبہ بھارت کے کسی آرمی چیف کی جانب سے سعودی عرب کا دورہ کیا جائے گا۔ بھارتی فوج کے چیف جنرل منوج مکند نرونے اگلے ہفتے سعودی عرب اور اس کے پڑوسی ملک متحدہ عرب امارات کا خصوصی دورہ کریں گے۔

یہ دورہ 4 روز پر محیط ہوگا، اس دورے کے دوران بھارت کے آرمی چیف دونوں ممالک کی عسکری قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔ جنرل منوج مکند نرونے دورہ سعودی عرب کے دوران سعودی عسکری و دیگر رہنماوں سے ملاقاتوں کے علاوہ سعودی عرب کے نیشنل ڈیفنس کالج میں منعقدہ ایک تقریب سے خصوصی خطاب بھی کریں گے۔

(جاری ہے)

خارجہ معاملات پر نظر رکھنے والے ماہرین کے مطابق بھارتی آرمی چیف کا دورہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات غیر معمولی ہے۔

یہ دورہ ایسے وقت میں کیا جا رہا ہے جب متحدہ عرب امارات مسلمانوں کیلئے سب سے قابل نفرت ملک اسرائیل سے تعلقات استوار کر چکا، جبکہ سعودی عرب کے حوالے سے بھی خبریں کر رہی ہیں کہ، سعودی عرب بھی اسرائیل کو تسلیم کر لے گا۔ ایسے میں اب مقبوضہ کشمیر میں لاکھوں معصوم مسلمانوں کے قتل عام میں ملوث بھارتی فوج کے سربراہ کے دورہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے کئی سوالات کو جنم دے دیا ہے۔ اس حوالے سے پاکستان کی جانب سے تاحال کوئی ردعمل نہیں دیا گیا۔