تحریک انصاف کا کورنگی میں سیوریج کی لائینیں صاف کرنے کا عمل تیز

کراچی کے عوام کو ماضی میں بارشوں کی تباہی سے بے تحاشہ جانی و مالی نقصان پہنچا تھا، رکن قومی اسمبلی فہیم خان

بدھ 9 دسمبر 2020 17:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2020ء) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے کورنگی حلقہ این اے 241 پی ایس 97 یوسی 37 کے علاقے قیوم آباد میں ونچنگ مشین کے ذریعے 36، 18 اور 24 انچ کی سیوریج کی لائنوں کے لییایمرجنسی بنیادوں پر صفائی کے کام کا آغاز کردیا گیا ہیمحکمہ موسمیات کی بارش کے حوالے سیپیشگوئی کے بعد سیوریج کی لائنوں میں صفائی کا عمل تیز کردیا گیا ہے صفائی سے تعلق پی ٹی آئی کے منتخب اراکین اسمبلی فہیم خان اور راجہ اظہر نے اپنے مشترکہ جاری کردہ بیان میں کہا کہ محکمہ موسمیات نے بارش کی پیشگوئی کردی ہے کراچی کے عوام کو ماضی میں بارشوں کی تباہی سے بیتحاشہ جانی و مالی نقصان پہنچا تھا کراچی میں اداروں کی غفلت کا خمیازہ شہریوں کو بھگتنا پڑھتا ہے پاکستان تحریک انصاف کراچی کے عوام کی تکلیف سے واقف ہے آنے والی بارشوں میں شہر کو نقصان نہ ہو اسی لیے بارشوں سیقبل سیوریج کی لائنیں اپنی مدد آپ کے تحت صاف کی جارہی ہیں کراچی کے عوام کو ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سیصوبہ کے حکمران صرف چورن دیتے ہیں عوام سندھ حکومت اور ان کے ڈپٹی کمشنرز کی کارکردگی کو مسترد کرچکے ہیں عوام کراچی میں بہترین بلدیاتی نظام کے لیے وزیر اعظم عمران خان کی جانب دیکھ رہے ہیں تحریک انصاف کراچی کو مضبوط بلدیاتی نظام فراہم کرے گی۔