افغانستان میں انسانی حقوق کی سرگرم کارکن فریشتہ کوہستانی کو قتل کر دیا گیا

فائرنگ کے واقعے میں فریشتہ کوہستانی کے بھائی ہلاک ہو گئے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 25 دسمبر 2020 12:54

افغانستان میں انسانی حقوق کی سرگرم کارکن فریشتہ کوہستانی کو قتل کر ..
کابل (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 25 دسمبر 2020ء ) افغانستان میں انسانی حقوق کی سرگرم کارکن فریشتہ کوہستانی کو بھائی سمیت قتل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق افغانستان کے صوبہ کپیسا کے ضلع کوہستان میں نامعلوم افراد موٹر سائیکل سواروں نے معروف افغان سماجی کارکن فریشتہ کوہستانی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا جس کی ذمہ داری اب تک کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے۔

فائرنگ کے واقعے میں فریشتہ کوہستانی کے بھائی بھی شدید زخمی ہوئے تھے جنہیں طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا تاہم پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں ان کے بھائی بھی ہلاک ہو چکے ہیں۔افغستان کے وزارت داخلہ نے انسانی حقوق کی کارکن فریشتہ کوہستانی کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انتیلی جنٹس یونٹ نے اس حملے کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور جلد ذمہ داروں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

(جاری ہے)

اپنی موت سے چند روز قبل ہی فرشتہ کوہستانی نے اپنی ایک فیس بک پوسٹ میں لکھا تھا کہ انہوں نے دھمکیاں ملنے کے بعد حکام سے تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے ملک میں سماجی کارکنوں اور صحافیوں کے قتل کے حالیہ واقعات کی بھی سخت الفاظ میں مذمت کی تھی۔ ماہ نومبر میں اپنی ایک ٹویٹ میں انہوں نے لکھا تھا، ''افغانستان رہنے لائق جگہ نہیں ہے۔ امن کی کوئی امیدہی نہیں ہے۔ درزی سے کہہ دیجیے کہ وہ آپ کی (کفن کا) بھی ناپ لے لے، ہوسکتا ہے کل آپ کی باری ہو۔''خیال رہے گذشتہ روز افغانستان کے فری ایند فئیر الیکشن کے سبررہا یوسف رشیدی کو بھی نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیہا تھا جب کہ واقعے میں ان کا ڈرائیور بھی ہلاک ہو گیا تھا۔