بھارتی پولیس نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما عبدالرشید لون کو گرفتار کر لیا

جمعہ 1 جنوری 2021 17:01

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جنوری2021ء) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں بھارتی پولیس نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما اور جموںوکشمیر ماس موومنٹ کے سیکرٹری اطلاعات عبدالرشید لون کو جمعہ کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق پولیس نے عبدالرشید لون کو سرینگرمیں گھر پر چھاپہ مار کر گرفتار کیا۔ گرفتاری کے بعد انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا۔