میانوالی ،سال 2020،ضلع بھر میں 16خواتین سمیت 116افراد قتل کی بھینٹ چڑھ گئے

ہفتہ 2 جنوری 2021 12:23

میانوالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جنوری2021ء) ضلع میانوالی کے لیے سال 2020قتل و غارت کا سال رہا۔ضلع بھر میں 16خواتین سمیت 116افراد قتل کی بھینٹ چڑھ گئے۔ تفصیلات کے مطابق سال 2020میں ضلع بھر کے تھانہ جات میں قتل کے 101 مقدمات درج ہوئے، دوہرے قتل کی آٹھ وارداتیں ہوثیں۔

(جاری ہے)

سال 2020 کا پہلا قتل جنوری میں تھانہ کندیاں کے علاقہ گھنڈی کے قریب ہوا سابق دشمنی کی بناء پر کلیار گروپ نے اپنے مخالفین عبدالرحمن اور شاہد اقبال کو موت کے گھاٹ اتار دیاجبکہ سال 2020کا آخری قتل 13دسمبر کو تھانہ موسی خیل کے علاقہ میں ہوا 13دسمبر کی شام کو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے آتشیں اسلحہ سے فائر کر کے نو عمر انعام اللہ خان غورنی کو قتل کر دیا۔

بعد ازاں پولیس نے قاتلوں کا سراغ لگا لیا۔سابق سال کے دس ماہ میں اوسط ہر ماہ دس افراد سے زائد قتل ہوئے۔

متعلقہ عنوان :