مظفرآباد،تھانہ پولیس لوات کی کارروائی ،دو ملزمان گرفتار ،شراب برآمد

اتوار 3 جنوری 2021 16:05

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جنوری2021ء) تھانہ پولیس لوات نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان گرفتار کرلیے جبکہ تین بوتل شراب برآمد کر کے گاڑی ضبط کرلی گئی۔۔ گزشتہ شب وادی نیلم تھانہ پولیس لوات کی حدود میں دواریاں کے مقام پر آٹھمقام سے شاردہ جانے والی کوسٹر نمبر G1191 جسے ڈرائیور سفیر بانڈے ساکن دھنی چلا رہا تھا آٹھمقام کے رہائشی تنویر میر اورسفیر بٹ جو کہ آٹھمقام ٹیوٹا ہائی ایس سٹینڈ کے مالک ہیں اور ڈی ڈی ایم اے نیلم میں ملازم بھی ہیں TZگاڑی نمبر NK944 پر کوسٹر کا پیچھا کیا اورکوسٹر کے ساتھ ٹکر مار کر روکا اور مسافروں سے بھری کوسٹر کو دریا نیلم میںگرانے کی کوشش کی جب کوسٹر ڈرائیور نے گاڑی کھڑی کر کے مسافروں اور گاڑی کو بچانے کی کوشش کی تو دونوں ملزمان نشے کی حالت میں گاڑی سے اترے اور ڈنڈوں اور پتھروں سے کوسٹر پر حملہ آور ہوکر کوسٹرکے شیشے توڑ دئیے کوسٹر کو نقصان پہنچا یا۔

(جاری ہے)

ڈرائیور کنڈیکٹر شدید زخمی ہو گئے پولیس کو اطلاع ہونے پر تھانہ پولیس لوات کے ایس ایچ او چوہدری اورنگزیب کی ہدایت پر ڈی ایف سی راجہ ذوالقرنین اور تین سپاہیوں محمد اسماعیل عبدالروؤف زاہد اقبال موقع پر پہنچے ۔نشے میں دھت ملزمان تنویر میر اور سفیر بٹ کو گرفتار کر کے ٹی زیڈ گاڑی سمیت تھانے پہنچا دیا دوران تلاشی دو بوتل ووڈکا شراب مکمل اور آدھی بوتل شراب زیر استعمال گاڑی کی فرنٹ سیٹ سے برآمد کرلی جبکہ دونوں ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کردی گئی ہے۔ زیر دفعات 3\4 PC279 /427AM11/14 شامل ہیں ملزمان انتہائی بااثر اور پیشہ ور منشیاتی ہیں ان کے خلاف کارروائی پر عوامی حلقوں کا ایس ایچ او چوہدری اورنگزیب اور پولیس انتظامیہ کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔