پنجاب ،سندھ کے میدانی علاقوں میں شدید دھند، موٹر وے کے بیشتر سیکشنز بند

ہفتہ 9 جنوری 2021 14:03

پنجاب ،سندھ کے میدانی علاقوں میں شدید دھند، موٹر وے کے بیشتر سیکشنز ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جنوری2021ء) پنجاب اور سندھ کے میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں آگئے ،حد نگاہ کم ہونے پر پنجاب میں موٹر وے کے بیشتر سیکشنز بند کردیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق کہ ایم 3 لاہور سے عبد الحکیم تک ، ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے شام کوٹ تک دھند کی وجہ سے بند کیا گیا اس کے علاوہ ملتان سے خانیوال موٹروے اور ایم 5 ملتان سیرحیم یارخان تک موٹروے کو شدید دھند کے باعث بند کیا گیاترجمان موٹروے پولیس کے مطابق قومی شاہراہ پر لاہور ، پتوکی، اوکاڑہ ، ساہیوال ،چیچہ وطنی، میاں چنوں، خانیوال ، ملتان میں شدید دھند رہی جبکہ قومی شاہراہ پر بستی ملوک ،بہاولپور ،اور لودھراں میں بھی دھندچھائی رہی۔

مسافر خانہ، احمد پور شرقیہ، چنی گوٹھ ، ٹرنڈہ محمد پناہ، میاں، اقبال آباد،رحیم یار خان، صادق آباد میں بھی شدید دھند رہی۔ترجمان موٹروے کے مطابق قومی شاہراہ پران علاقوں میں حدنگاہ 20 میٹر ہے۔