ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا،محکمہ موسمیات

ہفتہ 9 جنوری 2021 14:09

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا،محکمہ موسمیات
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جنوری2021ء) گلگت بلتستان اور بالائی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، آزاد کشمیر میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں چترال، دیر اور سوات میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، سب سے کم درجہ حرارت قلات، زیارت اور لیہ میں منفی بارہ، گوپس میں منفی گیارہ سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی دس، کالام، بگروٹ میں منفی نو، استور، ہنرہ میں منفی آٹھ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔