وفاقی حکومت کامساجدکے آئمہ کرام اور خطیبوں کو ماہانہ اعزازیہ دینے کا فیصلہ

وفاقی وزیرمذہبی امورپیرنورالحق قادری کی جانب سےآئمہ کرام اور خطیبوں کو ماہانہ 10 ہزار روپے دینے کی تجویز دی گئی تھی، جسے وزیراعظم نے منظور کرلیا

Shehryar Abbasi شہریار عباسی بدھ 13 جنوری 2021 21:22

وفاقی حکومت  کامساجدکے  آئمہ کرام اور خطیبوں کو ماہانہ اعزازیہ دینے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 جنوری2021ء) وفاقی حکومت نے آئمہ کرام اور خطیبوں کو ماہانہ اعزازیہ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی وزیرمذہبی امورپیرنورالحق قادری کی تجویز کی منظوری دیتے ہوئے آئمہ کرام اور خطیبوں کو ماہانہ 10 ہزار روپے دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سےوفاقی وزیرمذہبی امورپیرنورالحق قادری کی جانب سے تجویز دی گئی تھی کہ آئمہ کرام اور خطیبوں کو ماہانہ 10 ہزار روپے اعزازیہ دیا جائے۔

رپورٹ کہ مطابق وزیراعظم نے وزیرمذہبی امور کو اعزازیہ دینےکی تجویزپرحتمی کام کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ پنجاب، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد کے آئمہ کرام اور خطیبوں کو اعزازیہ ملے گا اور وزارت مذہبی امور جلد اعزازیہ سے متعلق سروے کرے گی۔

(جاری ہے)

آئمہ کرام کو ملنے والے اعزازیے کیلئے اہلیت، مالیاتی تخمینے سمیت دیگرامور پر حتمی تجاویز طلب کرلی گئی ہیں جبکہ پنجاب، کےپی اور اسلام آباد کے بعد بلوچستان کے آئمہ کرام اور خطیبوں کواعزازیہ ملے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وزارت مذہبی امور کی جانب سے وزیراعظم کو حج و عمرہ زائرین کو ترجیحی بنیادوں پر ویکسین لگوانے کے لیے مراسلہ لکھا گیا تھا۔ وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ حج اور عمرہ زائرین کےلیے کورونا ویکسین لازمی ہے ، اس لیے زائرین کو ویکسین لگانے میں ترجیح دی جائے۔ وزارت مذہبی امور کی جانب سے وزیراعظم عمران خان اور وزارت صحت دونوں کو مراسلہ ارسال کیا گیا ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ حج اور عمرہ زائرین کو کورونا ویکسین لگانے میں ترجیح دی جائے ، حج اور عمرہ زائرین کےلیے ویکسین لازمی ہے۔وزیراعظم عمران خان کو حج اور عمرہ زائرین کو کورونا ویکسین لگانے سے متعلق مراسلہ جاری کردیا ہے۔