وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے جامعہ خواتین باغ عمارت کیلئے سنگ بنیاد رکھ دیا عوام میں خوشی کی لہر

جمعہ 15 جنوری 2021 16:37

باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2021ء) وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے جامعہ خواتین باغ عمارت کیلئے سنگ بنیاد رکھ دیا عوام میں خوشی کی لہر ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جامعہ خواتین کی عمارت کی تعمیر کے لئے بنیاد رکھ دی تین روز قبل اس سلسلہ میں ایک خوبصورت پر وقار مگر سادہ تقریب کا انعقاد کیا جس کے مہمان خصوصی راجہ محمد فاروق حیدر خان تھے جنھوں نے آپنے دست مبارک سے سنگ بنیاد رکھا اس موقع پر وائس چانسلر پیرزادہ خواجہ عبدالحمید خان ضلعی انتظامیہ وزرائ حکومت اور عوام کی کثیر تعداد موجود تھی اگرچہ جامعہ خواتین سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار محمد عتیق احمد نے آپنے دور اقتدار میں وفاقی حکومت سے منظور کروائی تھی لیکن ان کی حکومت کے اختتام کے ساتھ ہی ادارے کی تعمیر کا معاملہ لٹک گیا پھر پیپلز پارٹی کے قائم ہوتے باغ ریسٹ ہاؤس عارضی طور جامعہ میں بدل دیا لیکن ساتھ عجلت میں تقرریاں ساتھ طالبات کے داخلے میں تیزی لائی جس پر عوام کے سخت تحفظات بھی سامنے آئے مگر درس و تدریس کا کام کسی حد تک شروع ہوا بعدازاں مزید عمارتیں کرائے پر حاصل کیں لکین طویل عرصہ گزر گیا ادارے کی زمین نہ مہیا ہوسکی جس کے باعث منصوبہ گھٹائی کا شکار رہا اور اس کی تعمیر شہر سے دور سدھن گلی کھپدر کوہالہ لسڈنہ پر غور و غوض کیا جانے لگے جو مفادات کے سوا کچھ نہ تھا ایک طرف زمین کی عدم دستیابی خلاف میرٹ خواتین جامعہ میں مردوں کی تعیناتیاں سیاسی رسہ کشی نے مسلے کو التوائ میں ڈال دیا اوپر سے ایچ ای سی نے سال دو ہزار بیس کے آخر تک مہلت دے رکھی تھی کے اگر زمین فراہم نہیں کی جاتی تو منصوبہ ختم کر دیا جائے گا کیونکہ ایچ ای سی بڑے عرصے سے کرائے کی مد میں خطیر رقم بھی ادا کر رہا تھا اس دوران ادارے کی تعمیر کسی دوسری جگہ کھپدر کوہالہ جہاں کے لئے منظور ہوئی وہاں وسیع و عریض جگہ دستیاب تھی منتقل کرنے کے لئے معاملہ عدالت حالیہ میں زیر سماعت تھا چنانچہ سال دو ہزار بیس میں نئے وی سی پیرزادہ عبدالحمید سابق ڈپٹی کمشنر عبدالحمید کیانی نے ازسرنو اس بارے کام کا آغاز کیا ان کے علاوہ چیئرمین کمیٹی وزیر جنگلات سردار محمد میر اکبر اور کچھ دوسری آہم حکومتی شخصیات کی دن رات کوشش محنت کے بالآخر باغ شہر کے وسط میں ہی بنی پساری دو ہزار کنال زمین ادارے کے نام مختص کی جس پر عوام علاقہ کا ایک بڑا مسلہ حل ہوا اس کے چند ماہ بعد عدالت حالیہ نے فیصلہ سناتے حکم صادر فرمایا کے جامعہ خواتین باغ شہر ہی میں تعمیر ہوگی جس کا سنگ بنیاد وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان رکھ چکے آج باغ کے لوگ ہر اس کردار کو سلام پیش کرتے ہیں جنھوں نے ادارے کے لئے جدوجہد کی بالخصوص باغ کی طالبات سب سے زیادہ خوش ہیں