نیاپاکستان اتنا گندا ہوگا یہ کسی کو نہ پتہ تھا ، نہ کوئی سوچ سکتا تھا،عظمیٰ بخاری

بڑی محنت کرکیان لوگوں نے لاہور کو کچرا کنڈی بنایا ہے۔عظمیٰ بخاری کا شہزاد اکبر کے نوٹس کا جواب دینے کا اعلان،اپنی کہی ایک ایک بات پر قائم ہوں،براڈ شیٹ کو دیے 7ارب کاشہزاد اکبر کو واپس کرنا ہوگا، پریس کانفرنس

جمعہ 15 جنوری 2021 22:18

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جنوری2021ء) مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ نیاپاکستان اتنا گندا ہوگا یہ کسی کو نہ پتہ تھا ، نہ کوئی سوچ سکتا تھا، بڑی محنت کرکیان لوگوں نے لاہور کو کچرا کنڈی بنایا ہے۔عظمیٰ بخاری کا شہزاد اکبر کے نوٹس کا جواب دینے کا اعلان،اپنی کہی ایک ایک بات پر قائم ہوں،براڈ شیٹ کو دیے 7ارب کاشہزاد اکبر کو واپس کرنا ہوگا۔

شہزاد اکبر نے اپنی نوکری کیلئے پاکستان کی سیاست میں گندے طریقے متعارف کرائے۔لاہور میں ایم پی اے حناپرویز بٹ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان مسلم لیگ نون پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ نیا پاکستان جتنا نیا رہا، جتنی تبدیلی آئی وہ عوام نے دیکھ لی ہے، اسلم اقبال ابھی تک 1990ء کی دہائی میں رہتے ہیں،ان کے حلقے میں اسپیڈ بریکر بنانے کے بینرز لگے۔

(جاری ہے)

کوڑا اٹھانا لوکل گورنمنٹ کا کام ہوتا ہے، یہ لوکل باڈیز کا الیکشن نہیںکراسکے،تین مختلف ڈیڈ لائنز کوڑا اٹھانے کی دیں، کرنے کے کام ان سے نہیں ہوئے،ان کو ناحقائق سے کچھ لینا دینا ہوتا ہے نہ ان کے پاس تجربہ ہے۔ آج لاہورکی آبادی 1 کروڑ 10لاکھ ہے، 40پچاس کلومیٹر تک پھیل چکا ہے،ایل ڈبلیو ایم سی آپ نے بند کرا دی، عالمی اداروں کویہاں سے ذلیل کرکے نکالا گیا۔

آپ کروڑوں میں جوصفائی کرسکتے ہیں وہ کرکے دکھا دیں کیسے ہوگی، صفائی کی بڈز کا میرے پاس آفیشل لیٹر موجود ہے،شہباز شریف نے ترکش کمپنی کے ساتھ معاہدہ کیا تھا، مذاکرات کرکے رقم بچائی گئی۔شہبازشریف نے باہر سے انٹرنیشنل ماہرین کو بلایا، صفائی کے ماہرین کی تجاویز لیں،مشینوں، برشز کے ساتھ سڑکوں کو دھونا،بہت محنت سے کام کیا،جبکہ انہوں نے شہباز شریف کے بغض میں بڑی محنت سے اسے تباہ کیا۔

سی پیک عملاً پاکستان سے رول بیک ہو چکا ہے، لاہور کی عوام کہتی ہے ترک کمپنی البراک نے بڑا اچھا کام کیا،تقابلی جائزہ چیخ چیخ کر کہتا ہے کتنا اچھا کام ہو رہا تھا۔ ہربات کا الزام شہباز شریف پر ڈال دینا ان کی پرانی عادت ہے، شہباز شریف نے پنجاب میں لوگوں کو روزگار دیا،بجلی کے منصوبے لگائے،پنجاب میں وائی فائی دیا جو اب بند ہوگیا ہے۔عظمیٰ بخاری نے مزیدکہاکہ انہوں نے البراک کا کنٹریکٹ رینیو نہیں کیا، مشنری پر قبضہ کرلیا تو وہ کیسے کام کرتے،آپ نے ڈھائی سال سے کوئی میکنزم نہیں بنایا کوڑا اٹھانے کا،سیاسی کوڑا تو تحریک انصاف کے اندر اکٹھا کر لیا ہے۔

تحریک عذاب نے 6 سال بعدفارن فنڈنگ کیس کا جواب جمع کرایا ہے،الیکشن کمیشن کے باہر جائیں گے اور اپنا آئینی و قانونی حق استعمال کرینگے۔ ووٹ کو عزت دو اس وقت پورے ملک، ہرسیاسی جماعت کا بیانیہ ہے۔ان کیایم پی اے، ایم این ایز عمران خان کے آگے ہاتھ جوڑتے ہیں الیکشن نہ کرانا ہم مرجائیں گے۔ ایک کلپ بریف کیس لینے دینے کا موجود ہے۔شہزادا کبر کے خلاف 22 کروڑ عوام کی طرف سے ہتک عزت کا دعویٰ ہونا چاہیے،اس شخص نیاپنی نوکری کیلئے پاکستان کی سیاست میں گندے طریقے متعارف کرائے۔

انہوں نے مزید کہا میں شہزاد اکبر کو پچاس پیسے کیا ایک پیسہ نہ دو جائے کاوین مساوی کو بھی ایک نوٹس بھیجے۔میں اپنی بات پر قائم ہوں پاکستان کے نظام پر سب سے بڑی ڈکیتی شہزاد اکبر نے کی ہے۔ میں ایک اور لیگل نوٹس لینے کے لئے تیار ہوں۔ شہزاد اکبر کے خلاف بائیس کروڑ افراد کی جانب سے ہتک عزت کا دعوی ہونا چاہیے۔ شہزاد اکبر نے سیاست میں بے ہودہ طریقے متعارف کروائے۔

عمران خان اپنے ہتک عزت کے دعوے کا جواب دے میں بھی دوں گی۔ شہزاد اکبر پاکستان کی سیاست میں گند کرنے کے لئے ہیںمیں اس پریس کانفرنس کے بعد اگلے نوٹس کا انتظار کروں گی ضرور بھیجیئے گا۔ مجھے ہتک عزت کا نوٹس دینے کی بجائے استعفی دے۔ عمران خان کہتے تھے کسی کے باپ کا پیسہ نہیں ہے ہم بھی پوچھتے ہیں یہ سات ارب روپے شہزاد اکبر سے لے گے۔