وفاقی حکومت کی نااہلی و نالائقی کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے، بلاول بھٹو زرداری

پی ڈی ایم تحریک ملکی نظام میں بنیادی خرافات کے خاتمے کیلئے فیصلہ کن معرکہ ہے،چیئر مین پیپلز پارٹی

جمعہ 15 جنوری 2021 23:54

وفاقی حکومت کی نااہلی و نالائقی کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے، ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2021ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی نااہلی و نالائقی کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بیان میں کہا کہ جب دیکھو، سلیکٹڈ حکمران بجلی اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی تیاریوں میں لگے ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

پی پی چیئرمین نے کہا کہ جیالے یقینی بنائیں، سندھ میں ضمنی انتخابات پر کوئی ڈاکہ نہ ڈال سکے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی اسٹیل ملز اور پی آئی اے کے ملازمین کے ساتھ ہے۔انہوں نے کہا کہ ناجائز حکمران کو من مانی کرنے نہیں دیں گے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پی ڈی ایم تحریک ملکی نظام میں بنیادی خرافات کے خاتمے کیلئے فیصلہ کن معرکہ ہے۔