2 ممالک کی جانب سے فارن فنڈنگ کی پیشکش کی گئی تھی، وزیراعظم عمران خان

ن لیگ،پی ٹی آئی،پی پی کی فارن فنڈنگ تحقیقات کوپبلک کیا جائے، چیلنج کرتاہوں ان دونوں پارٹیوں کوبڑی بھاری فنڈنگ ہوئی، وزیراعظم کا نجی ٹی وی کو انٹرویو

Shehryar Abbasi شہریار عباسی ہفتہ 16 جنوری 2021 01:00

2 ممالک کی جانب سے فارن فنڈنگ کی پیشکش کی گئی تھی، وزیراعظم عمران خان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 جنوری2021ء) وزیراعظم عمران خان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کو 2 ممالک کی جانب سے فارن فنڈنگ کی پیشکش کی گئی جسے ٹھکرا دیا تھا۔ نجی ٹی وی چینل کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں وزیراعظم عمران خان نے انکشاف کیا کہ فنڈنگ کی آفر کرنے والےممالک کے نام نہیں بتا سکتا لیکن جنہوں نے مجھےآفرکی ان ممالک نے ان کو بھی فنڈنگ کی ہے۔

الیکشن کمیشن ن لیگ،پی ٹی آئی،پی پی کی فارن فنڈنگ تحقیقات کوپبلک کیا جائے، چیلنج کرتاہوں ان دونوں پارٹیوں کوبڑی بھاری فنڈنگ ہوئی ہے۔ پی ٹی آئی پر فارن فنڈنگ کا الزام لگایا جا رہا ہے، پی ٹی آئی کوفنڈنگ کرنےوالے40ہزارافراد کی تفصیلات موجود ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ غریب ممالک میں نوازشریف اورآصف زرداری جیسےلوگ بیٹھےہیں، یہ لوگ پیسہ چوری کرکے باہر لے کرگئے،2008سے 2018تک ملک کاتاریک دورہے،اس دور میں ہرادارہ تباہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ اگر کسی ملک کا وزیراعظم کرپشن کرتا ہے توملک تباہ ہوجاتا ہے اور جب تک حکمران جوابدہ نہیں ہوگا ملک ترقی نہیں کرسکتا۔ یہ پی ڈی ایم والے کہہ رہے ہیں کہ چھوٹے چوروں کوجیل میں ڈال دو اور انکواین آر اودے دوں۔ یہ کچھ بھی کر لیں میں ان کو این آر او نہیں دوں گا۔ یہ این آر او حاصل کرنے کے لئے عوام کو بھی اکسا رہے ہیں ،اپوزیشن کا صرف ایک ہی مطالبہ ہے کہ این آر او دیا جائے لیکن ایک آدمی کو میں این آر او نہیں دوں گا۔

پی ڈی ایم حکومت کو بلیک میل کررہی ہے،پی ڈی ایم میں چوروں کا ٹولہ اکھٹا ہے اور شور مچانے والے اسی ٹولے کی وجہ سے مہنگائی ہوئی ہے۔ملک ترقی اس لیے نہیں کررہا کہ ہمارا آدھا ٹیکس قرضوں کی قسطوں میں چلا جاتا ہے،اصلاحات کا عمل تکلیف دہ ہوتا ہے اور جب اصلاحات کرتے ہیں تو یہ سارے چور اکٹھے ہوجاتے ہیں جبکہ یہ صورتحال سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔

عمران خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جمہوریت نےمیرٹ،قانون کی بالادستی کی وجہ سےبادشاہت کوشکست دی، قانون کی بالادستی کرنےوالی قومیں ہی ترقی کرتی ہیں۔ ریاست مدینہ کے ماڈل پر بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ نبی کریمﷺنےریاست مدینہ اصولوں پربنائی تھی، ریاست مدینہ کےماڈل کی مثال دنیا میں نہیں اور ریاست مدینہ کااصول قانون کی بالادستی یعنی سب برابر ہیں اور مدینہ کی ریاست میں نچلے طبقے کو پہلی مرتبہ اوپر اٹھایا گیا۔ریاست مدینہ میں2خلیفہ عدالت میں کھڑے ہوئے اور نیا پاکستان کامطلب مدینہ کی ریاست کا ماڈل اپنانا ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ ریاست مدینہ کے ماڈل سےدورجائیں گے توحالات برے ہونگے، ریاست مدینہ کےماڈل پرجوملک بھی چلے گا ترقی کرے گا۔