عالمی برادری مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کردار ادا کرے، جاوید میر

تنازعہ کشمیر کی وجہ سے جنوبی ایشیا کے امن و استحکام کو سخت خطرہ لاحق ،مقبوضہ علاقہ مسلسل غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہے،آزادی پسند رہنما

ہفتہ 16 جنوری 2021 16:43

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2021ء) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں آزادی پسند رہنما جاوید احمد میر نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کردار ادا کرے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق جاوید احمد میر نے سرینگر کے علاقو ں باغ مہتاب ، شنکر پورہ، ماچھوہ اور چھانپورہ میں غیر قانونی طورپر نظر بند کشمیریوں کے اہلخانہ کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تنازعہ کشمیر کی وجہ سے جنوبی ایشیا کے امن و استحکام کو سخت خطرہ لاحق ہے اور مقبوضہ علاقہ مسلسل غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہے۔

انہوںنے کہا کہ حریت رہنمائوں اور کارکنوں سمیت بیگناہ کشمیریوں کی ایک بڑی تعداد اس وقت مقبوضہ کشمیر اور بھارتی جیلوںمیں غیر قانونی طور پر نظر بند ہے ۔ جاوید احمد میر نے کہا کہ نظر بند رہنمائوں کی صحت دن بہ دن گررہی ہے اور قابض بھارتی انتظامیہ انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے۔ انہو ںنے لبریشن فرنٹ کے رہنما منظور احمد صوفی کی والدہ کی وفات پر غمزدہ خاندان کیساتھ اظہار یکجہتی کیا۔