کراچی میں گرمیوں میں لوڈشیڈنگ نہ ہونے کے برابر رہ جائے گی، کے الیکٹرک کا دعوی

کراچی میں غیر قانونی تعمیرات میں ہما را کوئی کردار نہیں ہے اگر کو ئی گھر بنتا ہے تو اس کو بجلی فر اہم کر نا ہماری ذمہ داری ہے، سی ای او کے الیکٹرک

بدھ 20 جنوری 2021 16:58

کراچی میں گرمیوں میں لوڈشیڈنگ نہ ہونے کے برابر رہ جائے گی، کے الیکٹرک ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2021ء) سی ای او کے الیکٹرک مو نس علوی نے کہا ہے کہ کراچی کے شہریو ں کے لئے خوش خبری ہے کہ آنے والی گر میوں میں شہر میں لو ڈشیڈنگ انتہائی محدود ہو جائے گی۔نجی ہو ٹل میں پریس کانفر نس کرتے ہو ئے سی ای او کے الیکٹرک مو نس علوی نے میڈ یا کو بن قاسم پاوور پلا نٹ تھری پر کیے جانے والے کاموں پر وڈیو کے ذریعے بریفنگ دی اور بتایا کہ 2019میں اس منصو بے پر کام شروع کیا گیا تھا جو ما رچ 2021 میں مکمل کرلیا جائے گا اور اس سے حصوں میں بجلی فراہم کی جائے گی، پہلے مرحلے میں 450 میگا واٹ گیس سے بجلی فراہم کرکی جائے گی ، دوسرے مرحلے کے لئے گیس ٹربائن کراچی پہنچ چکے ہیں جس کی تنصیب پر کام جا ری ہے اور امید ہے کہ سال آخر تک مز ید 450 میگاواٹ بجلی ملنا شروع ہو جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ سسٹم میں 900 میگاواٹ بجلی آنے سے کے الیکٹرک کی اپنی صلا حیت 3100 میگا واٹ بجلی بنانے کے قابل ہوجائے گی اور نیشنل گرڈ سے بھی 1400 میگاواٹ بجلی ملنا شروع ہو نے والی ہے اس صورتحال میں کر اچی کے شہریوں کے لیے خوشخبری ہے کہ موسم گرما میں لوڈشیڈنگ نہ ہونے کے برابر رہ جائے گی۔مو نس علوی نے کہا کہ حکومت کی جانب سے بھی بن قاسم پاوور پلا نٹ تھری کے لئے اوگرا نے آر ایل این جی کی منظوری دے دی ہے، نیشنل گرڈ سے ہم بجلی لینے پر مجبور ہیں، حکومت کی ہدایت کے پابند ہیں، اس لئے نیشنل گرڈ سے بجلی لی جاتی ہے ہم 700 میگا واٹ بجلی کا پلا نٹ لگا نا چا ہتے تھے لیکن نیپرا کی جانب سے اجازات نہیں ملی۔

انہوں نے کہاکہ کراچی کو2100میگاواٹ بجلی دینے کا کہا تھا اور900 میگاواٹ کا پلانٹ لگنا تھا۔انہوں نے کہا کہ ہماری اور این ٹی ڈی سی کی ٹیمیں مل کر کام کررہی ہیں، ہم نے اپنے پلانٹ کے لیے کام شروع کردیا ہے۔انہوںنے کہا کہ حکومت نے گیس کے لیے ہمیں پلانٹ لگادیا ہے، حکومت نی2025 تک نیا ٹرمینل لگانے اور گیس فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں قبضہ مافیا میں سہولت کاری میں کے الیکٹرک کا کردار نہیں، کسی بھی زمین پر مکان بنانے کے بعد ہم بجلی فراہم کرتے ہیں، ہم بجلی فراہم نہیں کریں گے تو لوگ بجلی چوری کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ کراچی میں اس وقت 1700میگا واٹ بجلی کی طلب ہے اور پیک گرمیوں میں طلب 3900میگاواٹ تک ہوگی،900میگاواٹ بجلی سسٹم میں آنے سے پیدوار 3100میگاواٹ تک ہوجائے گی۔مونس علوی نے کہا کہ کے الیکٹرک کے تمام پلانٹ سال کے 365 دن نہیں چل سکتے، پلانٹ مرمت کے لیے بند ہوتا ہے، ہم کوشش کررہے ہیں کہ انحصار اپنی بجلی پر کریں۔انہوں نے کہا کہ پلان میں 700میگاواٹ کا کول پلانٹ بھی تھا جو حکومت نے نہیں لگانے دیا۔

سی اے او کے الیکٹرک نے اوور بلنگ کو یکسر مستر د کرتے ہوئے کہا کہ انسانی غلطی ہو سکتی ہے لیکن اوور بلنگ نہیں کی جاتی، یہ من گھڑت الزام ہے، گذشتہ سال کراچی کے شہریوں سے وعدہ کیا تھا، آنے والے سال میں ہم اپنی پیداوری صلا حیت کو بڑھا دیں گا اور شہر میں لو ڈشیڈنگ کم سے کم کر دی جا ئیں گی ہم نے کر اچی کے شہر یو ں سے کیا ہو ا وعدہ پو را کردیا ہے۔

مونس علوی نے کہاکہ ملک بھر میں پاور بریک ڈائون پر وفاق کی انکوائری کمیٹی کام کررہی ہے جب رپورٹ سامنے آئے گی تو پتہ چل جائے گا کے الیکٹرک اس دن کتنی بجلی پیدا کررہی تھی۔ گرمیوں کی آمد سے قبل نیشنل گرڈ سے 1700 میگاواٹ بجلی کی فراہمی کے لئے وفاق سے کیا جانے والا معاہدہ اگلے ماہ تک طے ہو جائے گا۔کے الیکٹرک کے سی ایف او عامر غازیانی نے بتایا واجبات کی مد میں 275 ارب روپے وصول کرنے ہیں جبکہ سوئی گیس کو 80 ارب روپے دینے ہیں۔ وفاق اپنے واجبات پر سود وصول کرنا چاھتا ہے لیکن ہمارے واجبات پر سود ادا نہیں کرنا چاہتا۔