کراچی، قائداعظم کالونی میں بیوی کی فائرنگ سے شوہر قتل

جمعہ 22 جنوری 2021 14:23

کراچی، قائداعظم کالونی میں بیوی کی فائرنگ سے شوہر قتل
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2021ء) کراچی میں گلشن اقبال بلاک4 اے کے ملحقہ علاقے قائداعظم کالونی میں بیوی نی45سالہ شوہرخالد کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔فائرنگ کرنے والی ملزمہ بیوی شاہین بی بی کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق گھر میں جھگڑے کے دوران خاتون نے فائرنگ کر دی جس سے شوہر موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔پولیس حکام کے مطابق مقتول نے 3 شادیاں کر رکھی تھیں اور تینوں بیویاں ساتھ رہتی تھیں۔ مقتول کے تینوں بیویوں سے 13 بچے ہیں۔ پولیس نے خاتون کے سابق شوہر کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلیے اسپتال منتقل کر دیا ہے۔