سرینگر، دارالعلوم کی عمارت نذر آتش، دکان ، رہائشی مکان خاکسترہوگئے

لاکھوں روپے مالیت کا سامان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیا

ہفتہ 23 جنوری 2021 13:00

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2021ء) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں رات کے وقت آگ کی ہولناک وارداتوں میں ایک دارلعلوم کی عمارت، ایک دکان اور ایک رہائشی مکان خاکستر ہو گئے جس کے نتیجے میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سرینگر کے مضافاتی علاقے گلوان پورہ میں قائم دارلعلوم سید حفصہ اسلامیہ میں رات دیر گئے آگ نمودار ہوئی۔

(جاری ہے)

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ جس وقت آگ بھڑک اٹھی اس وقت دارلعلوم میں قریباً ایک درجن طلباء اور انکے معلم موجود تھے جنہیں بروقت بحاظت عمارت سے باہر نکالا گیاتاہم آگ تیزی کیساتھ پھیلی اور پوری عمارت کو خاکستر کر گئی۔ سرینگر کے بڈشاہ نگر نٹی پورہ میں بھی شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آیک دکان میں آگ لگی اور وہ خاکستر ہو گئی۔ ادھر ضلع بڈگام کے علاقے ماگام میں رات دیر گئے ایک رہائشی مکان آگ لگنے کے سبب خاکستر ہو گیا۔