24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 1927 کیس ، 43 اموات رپورٹ، سب سے زیادہ اموات سندھ کے بعد پنجاب میں ریکارڈ کی گئیں ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر

ہفتہ 23 جنوری 2021 14:43

24 گھنٹوں کے دوران کورونا  وائرس کے 1927 کیس ، 43 اموات رپورٹ،  سب سے زیادہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2021ء) گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران  کورونا  وائرس کے باعث سندھ کے بعد پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں۔ ملک بھر میں  گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے  43 اموات ہوئیں جن میں سے 28 اموات وینٹیلیٹرز پر موجود مریضوں کی تھیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے  جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  ملک بھر  میں 1 ہزار 927 افراد  کے کووڈ۔

19 ٹیسٹ مثبت آئے اور 43 افراد اس وائرس سے جاں بحق ہوئے جن میں سے 40 افراد ہسپتالوں میں جبکہ 3 افراد گھروں میں قرنطینہ کے دوران جاں بحق ہوئے۔ملک کے 4 بڑے شہروں میں وینٹیلیٹرز پر کووڈ۔ 19  کے مریضوں کے تناسب کے لحاظ سے ملتان میں 38 فیصد,لاہور میں 34 فیصد،بہاولپور میں 32 فیصد اور اسلام آباد میں 38 فیصد مریض ہیں۔

(جاری ہے)

اسی طرح سے ملک کے چار بڑے شہروں میں آکسیجن کی سہولیات والے بستروں پر کورونا کے مثبت کیسسز کے تناسب کے لحاظ سے پشاور میں 44 فیصد،ملتان میں 36 فیصد،کراچی میں 40 فیصد اور راولپنڈی میں 27 فیصد مریض ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 40 ہزار 403 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 6 ہزار 760, پنجاب میں 18 ہزار 729, خیبرپختونخوا میں 6 ہزار 664, اسلام آباد میں 6 ہزار 860, بلوچستان میں 624,گلگت بلتستان میں 445, آزاد کشمیر میں 321 ٹیسٹ شامل ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 4 لاکھ 84 ہزار 508 ہو چکی ہے۔ بلوچستان،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں کووڈ۔

19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹرز پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے لیے مختص وینٹیلیٹرز پر 301 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 35 ہزار 63 ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 5 لاکھ 30 ہزار 818 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 8 ہزار 770, بلوچستان میں 18 ہزار 715, گلگت بلتستان میں 4 ہزار 899، اسلام آباد میں 40 ہزار 629, خیبر پختونخوا میں 64 ہزار 945، پنجاب میں 1 لاکھ 52 ہزار 925 اور سندھ میں 2 لاکھ 39 ہزار 935 مریض ہیں۔

ملک بھر میں کووڈ۔19 سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 11 ہزار 247 ہے جن میں سے سندھ میں 3 ہزار 875 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 18 مریض ہسپتالوں میں جبکہ 2 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوئے، پنجاب میں 4 ہزار 537 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 13 مریض ہسپتالوں میں جبکہ 1 مریض گھر میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوا،خیبر پختونخوا میں 1 ہزار 826 جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،اسلام آباد میں کل 463 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،بلوچستان میں 192 اموات، گلگت بلتستان میں 102 اموات، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 252 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 4 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے۔

اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 76 لاکھ 2 ہزار 380 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 631 ہسپتالوں میں 2 ہزار 789 مریض زیر علاج ہیں۔