اداروں کی نجکاری کا عمل ملک کے لیے سکیورٹی رسک ہے،رضاربانی
حکومت نے اپنے سہولت کاروں کو کنسٹرکشن کے شعبے میں این آر او دیا،عمران اپنے اے ٹی ایمز کو فائدہ پہنچارہے ہیں،سابق چیئرمین سینیٹ
ہفتہ 23 جنوری 2021 16:45
(جاری ہے)
رضا ربانی نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں دو روپے کے اضافے کی مذمت کرتے ہیں۔
محنت کشوں کا مطالبہ ہے کہ اس اضافے کو واپس لیا جائے۔اس سے قبل پیٹرول کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا گیا تھا۔جب پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے تو مہنگائی بڑھتی ہے۔انہوںنے کہا کہ کورونا وبا میں موجودہ حکومت نے بڑے سرمایہ داروں اور اپنے حواریوں کو این آر او دیا ہے۔کنسٹرکشن انڈسٹری کو مزید چھ ماہ کی چھوٹ دے دی گئی ہے ۔بڑے سرمایہ داروں کو ہر قسم کی سہولت دی جارہی ہے۔رضا ربانی نے کہا کہ تمام اداروں کی نجکاری کی جارہی ہے۔یہ عمل آگے چل کر نیشنل سیکورٹی رسک بھی بن سکتا ہے۔آئی ایم ایف کے معاہدے کا کسی بھی علم نہیں ہے۔نجکاری سے پہلے مشترکہ مفادات کونسل مسئلہ لے جایا جانا چاہیے۔سپریم کورٹ نے پاکستان اسٹیل مل کے کیس میں واضح طور پر کہا ہے کہ معاملہ سی سی آئی میں جانا لازمی ہے۔اس وقت جو بھی نجکاری کی جارہی ہے وہ غیر آئینی ہے۔ٹریڈ یونینز کی تمام سرگرمیوں کو ختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔پاکستان کا محنت کش آج کی حکومت سے پوچھتا ہے کہ روز ویلٹ ہوٹل کو کس طرح گروی رکھوایا گیا۔پاکستان کا جہاز ملائشیا میں کیسے قبضے میں آیا ۔اس حوالے سے وزیروں اور مینجمنٹ سے کیوں نہیں پوچھا گیا ۔انہوںنے کہا کہ اسٹیل مل میں پانچ ہزار سے زائد مزدوروں کو نکالا گیا ہے ۔دنیا میں کہیں بھی یوٹیلیٹی اداروں کی نجکاری نہیں ہوتی ہے ۔آپ نے کے الیکٹرک کی نجکاری کی۔آپ اپنے اے ٹی ایم کے اکاؤنٹس میں پیسہ بھیج رہے ہیں۔اس ایشو کو پارلیمان ، سینٹ میں پہلے بھی اٹھایااور آئندہ بھی اٹھائیںگے ۔ہم واضح طور پر اس حکومت کو تنبیہ کرتے ہیں کہ پاکستان میں آئی ایم ایف یا کسی اور ملک کا ایجنڈا نہیں چلنے دیں گے۔ایک سوال کے جواب میں میاں رضا ربانی نے کہا کہ جنہوں نے ادارے تباہ کیے ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔اگر کسی سول نے یہ کام کیا ہوتا تو اب تک نیب کی جیل میں ہوتا ۔اس کو ضمانت بھی نہیں ملتی۔ان اداروں میں سیاسی تقرریاں نہیں ہوئی ہیں۔اس موقع پر آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین (سی بی ای) کے عبداللطیف نظامانی نے کہا کہ واپڈا کے ایک لاکھ تیس ہزار کارکنان سے مذاکرات کیے جائیں اور واپڈا سمیت تمام قومی اداروں سے نج کاری کے عمل کو یکسر ختم کیا جائے۔مزید اہم خبریں
-
سوشل میڈیا پر پابندی کے سوال پر ترجمان پاک فوج کا قرآن کی آیت کا حوالہ
-
واحد راستہ قوم سے معافی ،ترجمان پاک فوج نی9 مئی کے مسئلے کا حل بتادیا
-
9 مئی کے ذمہ دار وہ ہیں جن لوگوں نے رینجرز کے یونیفارم میں عدالتی احاطے میں عمران خان پر حملہ کیا
-
متحدہ عرب امارات میں بچوں میں پڑھنے کے شوق کو تقویت دینے کے مقصد
-
ڈی جی آئی ایس پی آر کی تمام تر پریس کانفرنس حقائق کے منافی ہے
-
ترجمان آئی ایس پی آر نے 2014 کے دھرنے ،پارلیمنٹ پر حملے کی جوڈیشل کمیشن بنانے کی تجویز دیدی
-
سیاسی جماعتوں کیلئے ملک کی اسٹیبلشمنٹ سے لڑائی کا نقصان ہے
-
غزہ: اسرائیلی کارروائیوں میں شدت جبکہ اہم امدادی راہداریاں بند
-
ترجمان پاک فوج نے سانحہ 9 مئی کی ویڈیوایک بارپھرقوم کودکھا دی
-
9 مئی واقعات، کور کمانڈر حملہ کیس میں مزید 10 ملزمان کی ضمانت منظور کر لی گئی
-
9 مئی کے کرداروں کی سزا کا فیصلہ آئین اور قانون کرے گا
-
جرمن حکومت کا ملک سے بےخانمانی کے مکمل خاتمے کا منصوبہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.