صدر جو بائیڈن کی ٹیم میں شامل کشمیری نژاد سمیرا فاضلی کے خاندان کا تحریک خود ارادیت کے ساتھ تعلق ہے،

اتوار 24 جنوری 2021 17:50

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2021ء) نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن کی ٹیم میں شامل کشمیری نژاد خاتون سمیرا فاضلی کے خاندان کا کشمیریوں کی تحریک خود ارادیت کے ساتھ تعلق ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سمیرا فاضلی مبین شاہ کی کزن ہیں جنہیںبھارت نے جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد ہزاروں افراد کے ساتھ غیرقانونی طور پر کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتارکیاتھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مبین شاہ کی والدہ اور فاضلی کے والد بہن بھائی ہیں اور خاندان نے ان کی رہائی میں مدد کے لئے واشنگٹن اور دہلی میں اپنے روابط استعمال کئے تھے۔فاضلی کو نئے امریکی صدر نے نیشنل اکنامک کونسل (این ای سی) کی ڈپٹی ڈائریکٹر منتخب کیا جو وائٹ ہاؤس کے پالیسی ادارے کا حصہ ہے۔

(جاری ہے)

وہ اوباما انتظامیہ کے دوران این ای سی میں ایک سینئر مشیر رہی ہیں۔

فاضلی کی بہن اورانسانی حقوق کی وکیل یوسرا فاضلی ان کشمیریوں میں شامل ہیں جنہوں نے نومبر 2019 میں وادی کی صورتحال پر امریکی کانگریس کی سماعت کے دوران گواہی دی تھی۔ انہوں نے اپنے کزن کی اچانک گرفتاری ، ان کی صحت کی صورتحال اور یہ معلوم کرنے کے لئے کہ انہیں کہاں لے جایا گیا ہے سرینگر میں مقیم اپنے خاندان کے افراد کی کوششوںکے بارے میں تفصیلی بات کی تھی۔