لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف اور پوری دنیا کے کشمیریوںنے بھارتی جمہوریہ یوم سیاہ کے طور پر منایاگیا

بھارتی زیر قبضہ کشمیر میں شٹر ڈاون ہڑتال رہی ، سرینگر اور دیگر علاقوں میں احتجاجی ریلیاں بھارت کے خلاف نعرے بازی ،حق خودارادیت کے حصول تک جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار یوم سیاہ منانے کا مقصد دنیا کو یہ باور کروانا ہے کہ بھارت ایک قاتل اور غاصب ہے ، کل جماعتی حریت کانفرنس

منگل 26 جنوری 2021 20:00

سری نگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2021ء) لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف اور پوری دنیا کے کشمیریوںنے بھارتی جمہوریہ یوم سیاہ کے طور پر منایا اور دنیا اور بھارت کو واضح پیغام دیا کہ کشمیریوں کے لئے بھارتی غیر قانونی قبضہ نا قابل قبول ہے اور وہ حق خودارادیت کے حصول تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے ۔یوم سیاہ منانے کی اپیل کل جماعتی حریت کانفرنس ، میر واعظ کی زیرقیادت حریت فورم اور دیگر حریت رہنماؤں اور تنظیموں نے کی تھی ۔

اس موقع پر وادی بھر میں شٹر ڈاون ہڑتال رہی ۔ تمام کاروباری مراکز ، دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہے ، قابض فورسز کی بھاری نفری کی تعیناتی کے باوجود وادی کے مختلف علاقوں میں لوگ احتجاج کے لئے سڑکوں پر نکل آئے اور انہوں بھارتی حکمرانوں اور قابض فورسز کے خلاف احتجاجی نعرے بازی کرتے ہوے حق خود ارادیت اور آزادی کے حصول تک اپنی جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ۔

(جاری ہے)

یوم سیاہ کے موقع پر آزاد کشمیر ، پاکستان اور عالمی دارالحکومتوں میں بھارت مخالف مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں ۔ حریت رہنماوں نے اس موقع پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ یوم سیاہ منانے کا مقصد دنیا کو یہ باور کروانا ہے کہ بھارت ایک قاتل اور غاصب ہے اور کشمیری عوام کی پریشانیوں اور پریشانیوں کا خاتمہ تب ہی ہوگا جب آخری بھارتی فوجی کشمیر سے رخصت ہوگا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ دن کشمیر کی تاریخ کا ایک تاریک دن رہے گا کیونکہ بھارت 1947 میں کشمیریوں کے ہر حق کو پامال کررہا ہے ۔