چوہدری نثار سمیت 9 پارلیمنیٹرینز نے مالی گوشوارے جمع نہیں کرائے

منگل 16 فروری 2021 19:30

چوہدری نثار سمیت 9 پارلیمنیٹرینز نے مالی گوشوارے جمع نہیں کرائے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 فروری2021ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان میں 9 پارلیمنٹرینز نے 21-2020ئ کے مالی گوشوارے جمع نہیں کرائے ہیں، جن میں سے 1 کا تعلق قومی اسمبلی سے ہے جبکہ صوبائی اسمبلیوں سے 8 ارکان نے مالی گوشوارے جمع نہیں کرائے ہیں۔اراکینِ اسمبلی جب تک مالی گوشوارے جمع نہیں کراتے وہ سینیٹ کے لیے ووٹ نہیں ڈال سکتے۔

(جاری ہے)

چوہدری نثار نے اب تک ممبر شپ کا حلف اٹھایا ہے نہ مالی گوشوارے جمع کرائے ہیں اس لیے وہ سیینٹ کے لیے ووٹ نہیں ڈال سکتے۔الیکشن کمیشن نے 10 پارلیمنٹرینز کی رکنیت بھی معطل کر رکھی ہے۔قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 185 سے مخدوم زادہ سید باسط احمد سلطان نے مالی گوشورے جمع نہیں کرائے ہیں۔پی پی 10 راولپنڈی سے چوہدری نثار علی خان نے ابھی تک حلف ہی نہیں اٹھایا ہے نہ مالی گوشوار جمع کرائے ہیں۔