
یوکرین: جنگ میں عام شہریوں کی ہلاکتوں میں اضافہ، یو این مشن
یو این
ہفتہ 11 اکتوبر 2025
03:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 11 اکتوبر 2025ء) یوکرین میں انسانی حقوق کی صورتحال پر اقوام متحدہ کے نگران مشن (ایچ آر ایم ایم یو) نے بتایا ہے کہ گزشتہ ماہ ملک بھر میں روس کے حملوں میں 214 شہری ہلاک اور تقریباً ایک ہزار زخمی ہوئے۔
یوکرین کے حالات پر مشن کی ماہانہ رپورٹ کے مطابق، رواں سال جنوری سے ستمبر کے دوران شہری ہلاکتوں کی تعداد گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 31 فیصد زیادہ رہی۔
مشن کی سربراہ ڈینیئل بیل نے کہا ہے کہ گزشتہ ماہ کی شہری ہلاکتیں امسال ملک میں جاری شدید تشدد کے پریشان کن رجحان کی تصدیق کرتی ہیں۔
(جاری ہے)
ستمبر میں 69 فیصد شہری ہلاکتیں محاذ جنگ کے قریبی علاقوں میں ہوئیں۔ ان حملوں میں مشرقی یوکرین کے علاقے دونیسک اور کیرسون سب سے زیادہ متاثر ہوئے۔ تمام ہلاکتوں میں سے تقریباً 30 فیصد کا سبب کم فاصلے تک مار کرنے والےڈرون تھے۔
معمر شہریوں کی بڑھتی ہلاکتیں
گزشتہ ماہ ہلاک ہونے والوں میں سے 21 اور زخمیوں میں 13 افراد کی عمر 60 سال سے زیادہ تھی۔ مشن کے مطابق، معمر شہری اپنی جسمانی کمزوری کے باعث جنگ زدہ علاقوں سے بروقت انخلا نہیں کر سکتے اور حملوں کی زد میں آ جاتے ہیں۔ گزشتہ ماہ روس کے حملے میں ہلاک ہونے والے معمر شہریوں کی مجموعی تعداد 87 تھی۔ فروری 2022 میں یوکرین کے خلاف بڑے پیمانے پر روسی حملہ شروع ہونے کے بعد مشن نے کم از کم 14,383 شہریوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے جن میں 738 بچے بھی شامل ہیں جبکہ 2,328 بچوں سمیت 37,541 شہری زخمی ہو چکے ہیں۔
توانائی کی تنصیبات پر حملے
رپورٹ کے مطابق، اگست کے مقابلے میں ستمبر کے دوران توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر حملوں میں 15 فیصد اضافہ دیکھا گیا اور مجموعی طور پر 31 حملوں کی تصدیق ہوئی۔ اقوام متحدہ کے امدادی رابطہ دفتر (اوچا) نے بتایا ہے کہ ہفتے کے آخر میں ہونے والے حملوں سے تقریباً 70 ہزار افراد بجلی سے محروم ہو گئے اور گیس و پانی کی فراہمی متاثر ہوئی۔
امدادی اداروں نے خبردار کیا ہے کہ جیسے جیسے سردی کا موسم قریب آ رہا ہے اہم تنصیبات پر حملوں سے شہریوں کی ضروریات مزید بڑھ جائیں گی۔ مشن نے بتایا ہے کہ گزشتہ رات بڑے پیمانے پر حملے میں پورے ملک میں توانائی کی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں دارالحکومت کیئو سمیت کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔ ان حملوں میں سات سال عمر کا ایک بچہ بھی ہلاک ہوا۔
مزید اہم خبریں
-
انسانی حقوق دفتر: وینزویلا کی مچاڈو کو امن کا نوبیل انعام ملنے پر مبارکباد
-
ذہنی صحت: یورپ کے ہر دسویں ڈاکٹر یا نرس کو خودکشی کا خیال، ڈبلیو ایچ او
-
غزہ جنگ بندی: مصائب زدہ لوگوں کی امید حقیقت میں بدلنے کی ضرورت، یو این
-
یوکرین: جنگ میں عام شہریوں کی ہلاکتوں میں اضافہ، یو این مشن
-
اسرائیل دراندازی اور دھمکی آمیز رویہ ترک کرے، یونیفیل
-
امریکہ اور وینزویلا خطے میں امن و سلامتی کے لیے کشیدگی کم کریں، یو این
-
دہشت گردوں کی آباد کاری موجودہ دور میں ہوئی
-
اکتوبر 2021 میں مذاکرات کے نام پر آبادکاری کے منصوبے کو عمران خان نے مسترد کر دیا تھا
-
اسلام آباد پر کسی جتھے کو چڑھائی کی اجازت نہیں دی جائے گی
-
پاک فوج میں خوداحتسابی کا عمل بہت مربوط نظام ہے،جن کا ٹرائل ہورہا وہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی ہیں
-
حکومت پنجاب نے موسم اور سموگ کی معلومات فراہم کرنے کیلئے انوائرمنٹ واٹس ایپ چیٹ باکس کا آغاز کردیا
-
ڈی آئی خان میں پولیس ٹریننگ سینٹر پر راکٹوں سے حملہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.