کراچی میں مزید سردی کے امکانات ختم

اگلے چندروز کے دوران رات کو موسم قدرے خنک اور معمولی سرد ہوسکتا ہے، محکمہ موسمیات

پیر 22 فروری 2021 13:17

کراچی میں مزید سردی کے امکانات ختم
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2021ء) شہرقائد میں مذید سرد ہوائوں کے مغربی سسٹم اثرانداز ہونے کے امکانات ختم ہوگئے ہیں۔محکمہ موسمیات کے ترجمان خالد ملک کے مطابق کراچی میں سرد اور خشک موسم کا سبب بنے والے نئی لہر(کولڈ ویوو)متوقع نہیں ہے، جب کہ شہر میں مذید سرد ہوائوں کے مغربی سسٹم اثرانداز ہونے کے امکانات ختم ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ماہ کے آخر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں چند ڈگری کمی متوقع ہے، مذکورہ صورتحال میں سردی کے خاتمے اور گرمی کی شروع ہونے کا نہیں کہہ سکتے۔خالد ملک نے بتایا کہ اگلے چندروز کے دوران مطلع صاف اور تیز دھوپ کی وجہ سے حدت اور رات میں موسم قدرے خنک اور معمولی سرد ہوسکتا ہے، سمندری ہوائوں کے ساتھ کچھ وقت کے لیے بلوچستان کی ہوائیں بھی چلنے کی توقع ہے، تاہم رواں ماہ فروری کے دوران شہر میں بارش کا بھی کوئی امکان موجود نہیں ہے۔