
کرس گیل پی ایس ایل چھوڑ کر ویسٹ انڈیز جانے پر افسردہ
لاہور میں شیڈول پی ایس ایل میچز میں اپنی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جوائن کرنے کے لیے دوبارہ واپس آؤں گا: جارح مزاج بلے باز
ذیشان مہتاب
منگل 23 فروری 2021
13:38

(جاری ہے)
کرس گیل کا کہنا تھا کہ وہ 15 سال بعد پاکستان آکر کھیلے اور ان کا ارادہ تھا کہ اپنی کارکردگی سے پی ایس ایل میں دھوم مچاتے اور مداحوں کو بھرپور تفریح فراہم کرتے۔ جارح مزاج بلے باز کا کہنا تھا کہ وہ اپنی کارکردگی سے مطمئن ضرور ہیں لیکن ٹیم کی شکست پر افسردہ ہیں، کوئٹہ کی ٹیم ایسا آغاز نہیں چاہتی تھی لیکن ابھی تو ٹورنامنٹ شروع ہوا ہےاور بہت میچز باقی ہیں، امید ہے گلیڈی ایٹرز کی ٹیم ان 2 میچز میں ناکامی کو بھلا کر اگلے میچز میں مثبت انداز سے کھیلتے ہوئے لیگ میں کم بیک کرے گی۔
ایک سوا ل پر کرس گیل نے امید ظاہر کی کہ پاکستان سپر لیگ کے اگلے میچز میں فل ہاؤس دیکھنے کو ملے کیوںکہ جب میدان میں ہر شخص کسی ایک کھلاڑی کا نام لے کر اسکی حوصلہ افزائی کرے تو بہت اچھا لگتا ہے، کرائوڈ کے ہونے سے نہ صرف بائولر اور بیٹسمین کے درمیان ٹاکرے کا مزہ آتا ہے بلکہ میچ کا ماحول بھی خوب گرم ہوتا ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کے مابین کھیلے گئے میچ پر گفتگو کرتے ہوئے کرس گیل کا کہنا تھا کہ لاہور قلندرز کے بائولرز کا آغاز بہت اچھا تھا جنہوں نےکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو تیز آغاز سے محتاط رکھا، بعد ازاں سرفراز احمد کے ساتھ اچھی پارٹنرشپ لگی لیکن میرے خیال میں گلیڈی ایٹرز کی ٹیم نے آخر میں 20 رنز کم بنائے جس کی وجہ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ خیال رہے کہ کرس گیل نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرتے ہوئے کراچی کنگز کے خلاف 39 اور لاہور قلندرز کے خلاف 68 رنز کی اننگز کھیلی تاہم دونوں میچز میں گلیڈی ایٹرز کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
دورہ بنگلا دیش،پاکستان ٹیم کا کیمپ 8جولائی سے لگے گا
-
راشد نسیم دنیا کے تیز ترین باکسنگ پنچ مارنے والے کھلاڑی بن گئے، پاکستان کے لیے 154 واں عالمی ریکارڈ
-
امریکی گالفرپیٹرک ریڈ نے LIV گالف ڈیلس ٹورنامنٹ جیت لیا
-
پاکستان کے مارشل آرٹسٹ راشد نسیم نے ایک اورعالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا
-
فلومینینسیاور الہلال کی ٹیمیں فیفا عالمی کلب فٹ بال ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں
-
باسکٹ بال، اردن کا اسرائیل کے خلاف میچ کھیلنے سے انکار
-
پاکستان شاہینز لگاتار تیسرے سال ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں حصہ لیں گے
-
ویمن ٹی ٹونٹی رینکنگ، پاکستان کی سعدیہ اقبال کا پہلا نمبر برقرار
-
وائٹیلٹی بلاسٹ ٹی -20ٹورنامنٹ میں4جولائی کومزید 7 میچ کھیلے جائیں گے
-
یوئیفا ویمنزفٹ بال چیمپئن شپ (کل )سے سوئٹزرلینڈ میں شروع ہوگی
-
انگلینڈ کی ایما ریڈوکانو ، کیٹی بولٹراور سونی کارٹل کا ومبلڈن اوپن ٹینس مینز سنگلز میں فاتحانہ آغاز
-
دورہ بنگلادیش کیلئے پاکستان کے سکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.