
سپریم کورٹ میں اوپن بیلٹ کا جو بھی فیصلہ ہوا وہ متنازعہ ہوجائے گا ، شاہد خاقان عباسی
ملک میں عدل کا نظام ایک مذاق بن چکا ، آئین بدلنا یا اس میں ترمیم کرنا پارلیمنٹ کا اختیار ہے ، لیکن پارپارلیمان کا نظام بھی مفلوج ہے ، سینیٹ الیکشن کیلئے ہارس ٹریڈنگ نہیں ہورہی بلکہ لوگ اپنی ضمیرکی آوازپرچل رہے ہیں ، سابق وزیر اعظم کی میڈیا سے گفتگو
ساجد علی
منگل 23 فروری 2021
14:35

(جاری ہے)
دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ خواہش ہے سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ سے ہو، سپریم کورٹ جو بھی فیصلہ کرے گی قبول کریں گے، سیاست میں پیسا استعمال کرنے والے نشان عبرت بن گئے ، پی ٹی آئی اپنی آئندہ نسلوں کی بہتری کا سوچتی ہے ، تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے گورنرخیبرپختونخواہ اور وزیر اعلیٰ کے پی نے ملاقات کی، جس میں سیاسی معاشی اور انتظامی صورتحال پر بات چیت کی گئی، اسی طرح وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت سینیٹ الیکشن سے متعلق اجلاس ہوا، اجلاس میں نوشہرہ ضمنی الیکشن کا تذکرہ ہوا، پرویز خٹک نے الیکشن ہارنے کی وجوہات بتائیں۔
اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے ارکان اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری خواہش ہے سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ سے ہو، عدالت کا فیصلہ جو بھی ہو، قبول کریں گے،پارٹی جس امیدوارکو نامزد کرے گی اس امیدوار کو کامیاب کروائیں گے۔اسی طرح تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق نے بھی سینیٹ انتخابات جیتنے کیلئے مشترکہ حکمت عملی تیار کرلی ہے، ق لیگ اور پی ٹی آئی کی صوبائی قیادت ارکان اسمبلی سے رابطے کریں گے، پنجاب میں مشترکہ حکمت عملی کے تحت انتخابات میں اپوزیشن کو شکست دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سیاست کا اصل محور عوام ہیں،بدقسمتی سے یہاں لوگوں نے سیاست کو صرف پیسا بنانے کیلئے استعمال کیا، ان لوگوں نے ہرجگہ پیسا استعمال کیا اب ان کی حالت نشان عبرت ہے،ہم اس لیے پیچھے رہ گئے کیونکہ یہاں پیسا عوام کی خدمت کی بجائے پیسا چوری کیا گیا، انہوں نے کہا کہ قدرت نے پاکستان کو ہرنعمت سے نوازا ہے ، جس معاشرے میں اخلاقیات ختم ہوجائیں وہ معاشرہ تباہ ہوجاتا ہے، ہم مستقبل اور اپنی نسلوں کی بہتری کا سوچتے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
جنرل اسمبلی کے اعلیٰ سطحی اجلاس کا ہر لمحہ قیمتی، اینالینا بیئربوک
-
سن کریم کا ضروری ادویات کی فہرست میں دوبارہ شمولیت کا خیرمقدم
-
چین پہلی دفعہ نت نئی ایجادات کرنے والے سرفہرست ممالک میں شامل
-
طالبان اور عالمی برادری میں تعاون افغان عوام کی خواہش، روزا اوتنبائیوا
-
وزیرِاعظم شہبازشریف کے دورہ سعودی عرب کے حوالے سے مشترکہ اعلامیہ جاری
-
پاکستان سیلاب: ہزار سے زیادہ ہلاکتیں، 25 لاکھ افراد بے گھر
-
طالبان سے لڑکیوں کی ثانوی و اعلیٰ تعلیم پر پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ
-
یورپ میں غیرملکی تربیت یافتہ طبی عملے میں 58 فیصد اضافہ، ڈبلیو ایچ او
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان بڑا اسٹریٹجک دفاعی تعاون کا معاہدہ طے پا گیا
-
کاشتکاروں کو پیسے نہیں ملتے، شوگر ملز مالکان مافیا بن گئے
-
پاکستان اور سعودی عرب میں دفاعی معاہدے کی وجہ قطر پر اسرائیل کا حملہ بنی ہے
-
سعودی ولی عہد اور وزیرِاعظم پاکستان کے درمیان اہم ملاقات، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.