
امریکی فوجی اڈاے پر حملہ‘سعودی عرب کے خلاف مقدمہ قائم
فلوریڈا بیس کے متاثرین کے اہل خانہ نے سعودی حکومت کو واقعہ کا ذمہ دار ٹہرایا ہے
میاں محمد ندیم
منگل 23 فروری 2021
16:29

(جاری ہے)
امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق یہ مقدمہ امریکی عہدے داروں کے حملہ کے حوالے سے واقعے کے ہی ہفتوں میں سعودی شہری کے القاعدہ سے منصوبہ بندی اور تدبیروں کے بارے میں بات چیت اور اس کے امریکا میں فوجی تربیتی پروگرام میں آنے سے قبل ہی بنیاد پرست بنانے کے حوالے سے کے انکشاف کے 9 ماہ بعد سامنے آیا مقدمے میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ سعودی عرب القاعدہ کے ساتھ سعید الشامرانی کی وابستگی اور اس کی بنیاد پرستی کے بارے میں جانتا تھا اور پھر بھی اس کی نگرانی یا اس کی اطلاع دینے میں ناکام رہا. اس مقدمے میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ فوجی اڈے پر موجود دیگر سعودی ٹرینیز حملے کے منصوبوں کے بارے میں پہلے سے ہی جانتے تھے تاہم انہوں نے اسے روکنے کے لیے کچھ نہیں کیا اس کا کہنا ہے کہ حملہ آورر نے حملے سے ایک رات قبل عشائیہ پارٹی میں ساتھی سعودی ٹرینیوں سے کہا تھا کہ اس نے شوٹنگ اگلے دن ہی انجام دینے کا ارادہ کیا ہے تاہم اس کی اطلاع دینے کے بجائے انہوں نے صبح بیماری کا بہانہ بنایا اور ایک نے عمارت کے باہر کھڑے ہو کر فائرنگ کی ویڈیو بنائی قریب موجود دو افراد نے ایک کار سے پورا واقعہ دیکھا. مقدمے کے مطابق حملے کے مقام پر موجود سعودی عرب کی رائل ایئر فورس کے کسی بھی تربیت یافتہ نے سعید الشامرانی کے رویے کی اطلاع نہیں دی اور نہ ہی انہوں نے اسے روکنے کی کوشش کی کیونکہ انہوں نے اس کی حمایت کی شکایت میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سعید الشامرانی کے ساتھی سعودی ٹرینی اس بات سے واقف تھے کہ اس نے اپنی بیرک میں آتشی اسلحہ اور گولہ بارود خریدا اور محفوظ کررکھا ہے اور یہ کہ اس نے شدت پسندانہ مواد سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا اور شیئر کیا تھا. مقدمے میں کہا گیا کہ سعید الشامرانی ایک ٹروجان ہارس تھا جو اپنے ملک، سعودی عرب اور اس کے پراکسی القاعدہ کی جانب سے فلوریڈا کے نیول ایئر اسٹیشن، پینساکولا میں فلائٹ ٹریننگ کے لیے بھیجا گیا تھا جوامریکا سے اربوں ڈالر کے فوجی اسلحہ کی فروخت کے معاہدے کے تحت ہے ان کا کہنا تھا کہ امریکی عوام کو کیا معلوم تھا کہ اس طرح کا معاہدہ ایک خوفناک سودا بن جائے گا.
مزید اہم خبریں
-
ہم امت کے ہر اُس قدم کو سراہیں گے، جس سے امت کا دفاع مضبوط ہوتا ہے
-
ملک میں اب ایسا نہیں چلے گا کہ عوامی رائے کیخلاف انتخابی نتائج آئیں گے
-
اسرائیل: فلسطینی علاقوں کا قبضہ چھوڑنے کی ڈیڈلائن کا آج آخری دن
-
باد مخالف کے باجود اقوام متحدہ بہتر دنیا کے قیام میں کوشاں
-
پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ کسی ملک کے خلاف نہیں
-
چمن میں ٹیکسی اسٹینڈ کے قریب دھماکہ، 5 افراد جاں بحق
-
امریکی صدرکا بھارت کوایک اور تجارتی جھٹکا، ایرانی چابہاربندرگاہ پر دی گئی چھوٹ واپس لے لی
-
مفتی منیب کو قانون کی الف ب کا بھی نہیں پتہ
-
قطر پر اسرائیلی حملہ پاکستان ‘سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے کا باعث بنا؟
-
چین کا علاقائی خود مختاری پر زور اور عالمی امن کے لیے انتباہ
-
نااہل قیادت کی وجہ سے پیدا ہونیوالا ہر بچہ 2 لاکھ 80 ہزار کا مقروض ہے
-
لاہور سے دبئی جانے والے مسافرسے اسلحہ اورگولیاں برآمد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.