میں تمہاری تنظیم سازی کروں گی، فردوس عاشق اعوان اور طلال چوہدری میں تلخ کلامی

پہلے تمہارے بازو ٹوٹے تھے اب زبان کٹوانی ہے۔۔ معاون خصوصی دھاندلی کا الزام لگانے پر طلال چوہدری بر برہم ہو گئیں

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 26 فروری 2021 13:19

میں تمہاری تنظیم سازی کروں گی، فردوس عاشق اعوان اور طلال چوہدری میں ..
لاہور (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 فروری2021ء) وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان اور پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کے مابین نوک جھونک ہوئی ہے۔این اے ڈسکہ کے انتخابات پر بات کرتے ہوئے دونوں رہنما آپے سے باہر ہو گئے۔طلال چوہدری نے کہا کہ جس فیکٹری میں ٹمپرنگ کی گئی ہے وہاں پر فردوس عاشق اعوان کا ملازم موجود تھا،جب تحقیقات ہوں گی تو سب واضح ہو جائے گا۔

پروگرام میں موجود فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وہ طلال چوہدری کا چینلج قبول کرتی ہیں،طلال چوہدری اب اپنا ثبوت سامنے رکھیں،اگر وہ اپنی ماں کے سچے بیٹے ہیں تو ثبوت سامنے لائیں جس پر طلال چوہدری نے کہا کہ میں آپ جیسا نہیں ہوں۔دونوں کے مابین پروگرام کے دوران تلخ کلامی بڑھ گئی۔فردوس عاشق نے کہا کہ اگر طلال چوہدری ثبوت لے کر نہ آئے تو میں تمہاری تنظیم سازی کروں گی۔

(جاری ہے)

پہلے تمہارے بازو ٹوٹے تھے اب زبان کٹوانی ہے۔جس پر طلال چوہدری نے جوابی وار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا تو سیالکوٹ نے منہ توڑ دیا۔مزید کیا کہا ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے :واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے پورے حلقے میں انتخابات سے متعلق مسلم لیگ ن کی درخواست منظور کرتے ہوئے این اے 75 ڈسکہ پر دوبارہ انتخابات کا حکم دے دیا جس کے بعد حلقے میں 18 مارچ کو دوراہ الیکشن ہوگا۔

چیف الیکشن کمشنر نے فیصلے میں کہا کہ این اے 75 ضمنی انتخابات میں ماحول خراب کیا گیا ،پولنگ اسٹیشنز پر فائرنگ اور قتل و غارت ہوئی ، جس کی وجہ سے حلقے میں صاف اور شفاف الیکشن نہیں ہوا ، اس لیے این اے 75ڈسکہ میں دوبارہ انتخابات 18مارچ کو ہوں گے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما محمد بیر کا کہنا ہے کہ دھاندلی کرنے کے لیے مکمل سازش کی گئی تھی۔ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی دھاندلی بے نقاب ہو گئی، اب ہمیں بتایا جائے کہ دھاندلہ میں کون ملوث تھا۔وزیراعظم عمران خان کے خلاف کارروائی ہونی چاہئیے۔ہ