نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی نے افغان مہاجرین سمیت دیگر مشتبہ کیسز کے زمرے میں پشاور کے 33 شہریوں کو طلب کر لیا

جمعہ 26 فروری 2021 19:27

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی نے افغان مہاجرین سمیت دیگر مشتبہ ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 فروری2021ء) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی نے افغان مہاجرین سمیت دیگر مشتبہ کیسز کے زمرے میں پشاور کے 33شہریوں کو طلب کر لیا ہے نادرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹس میں انہیں کہا گیا ہے کہ وہ اپنے تمام دستاویزات کے ہمراہ دو ہفتوں کے اندر اندر نادرا دفاتر میں حاضر ہو جائینگے ان 33مشتبہ افراد کو نوٹسز میں کہا گیا ہے کہ اگر وہ حاضر نہیں ہو ئے تو ان کے خلاف مزیدکاروائی کی جائیگی اور ان کے فیملیز کے شناختی کارڈ ز کو بھی بلاک کردیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

ان افراد کے شناختی کارڈز کو پہلے سے ہی بلاک کیا جا چکا ہے نادرا کی جانب سے مشتبہ شہریوں کے خلاف کاروائی جاری ہے اور ان کاروائیوں کے دوران ان کے شناختی کارڈ غیرہ بلاک کئے جا چکے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :