سیاستدان عوام کی خدمت کرتے ہیں انہیں تنگ نہیں کرتے ، چودھری محمد ریاض

جرنیل اور بیوروکریٹ سابق نہیں ہو سکتے تو سیاستدان جو اصلی عوامی خدمت گار ہوتے ہیں وہ کیسے سابق ہو سکتے ہیں، رہنماء (ن) لیگ

ہفتہ 27 فروری 2021 12:18

گوجر خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2021ء) مسلم لیگ کے سینئر رہنما چوہدری محمد ریاض نے کہا ہے کہ سیاستدان عوام کی خدمت کرتے ہیں انہیں تنگ نہیں کرتے جرنیل اور بیوروکریٹ سابق نہیں ہو سکتے تو سیاستدان جو اصلی عوامی خدمت گار ہوتے ہیں وہ کیسے سابق ہو سکتے ہیں 12 اکتوبر کو جو ہوا وہ ساری دنیا کو پتہ ہے ،پوری قوم آج میاں محمد نواز شریف کے بیانیے کے ساتھ کھڑی ہے اب عوام کے ووٹ سے عوام کی حکومت مسلم لیگ برسر اقتدار آئیگی، مقدمہ چوہدری محمد ریاض پر نہیں پاکستان مسلم لیگ ن تحصیل گوجر خان پر کیا گیا نہ جھکا ہوں نہ بکا ہوں قید و بند کی صعوبتیں دلیری اور بہادری سے برداشت کر کے مسلم لیگی ورکروں کیسر فخر سے بلند کئے ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار سینئر مسلم لیگی رہنما و سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد گوجر خان اپنی رہائش گاہ زمان ہاؤس میںخصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

چوہدری محمد ریاض نے کہا ہے کہ انہیں مسلم لیگ،میاں نواز شریف سے وفاداری اور گوجر خان کے عوام کی طرف سے بیگم کلثوم نواز شریف مرحومہ کے سر پر چادر رکھنے کی سزا ملی ہے انہوں نے کہا کہ دوران قید وہاں پر موجود کئی لوگوں نے مجھے کہا کہ آپ تو جیل میں آکر نہ گھبرائے نہ مرجھائے،میں نے انہیں جواب دیا کہ میں نے نہ کوئی چوری ،ڈکیتیکی نہ اپنی پارٹی، قیادت سے غداری کی اور نہ ہی بوٹوں والوں سے کبھی ڈرا مہنگائی،بے روزگاری،کرپشن اقربا پروری اور لوٹ کھسوٹ سے عوام عاجز آگئے ہیں وہ وقت دور نہیں جب اقتدار کے ایوانوں میں بیٹھے بدمست حکمرانوں کو باہر نکال دیں گے انہوں نے راولپنڈی ڈویڑن،پنجاب اور اعلیٰ قیادت کو یقیں دلایا کہ تحصیل گوجر خان میں مسلم لیگ پوری طرح متحد ہے کوئی دھڑے بندی نہیں صرف ایک دھڑا ہے جس کا نام میاں محمد نواز شریف کا دھڑا،جس پر تمام مسلم لیگی متفق اور راضی ہیں مخالفین کی تمام سازشیں ناکام ہوں گی آئندہ حکومت مسلم لیگ کی ہوگی پاکستان میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں حقیقی معنوں میں ایشین ٹائیگر بنے گا۔