یوسف رضا گیلانی کی جیت سے واضح ہو گیا حکومت کی کشتی بھی جلد ڈوبتی نظر آرہاہی ہے ،سینیٹر سردار محمد یعقوب خان ناصر

جمعرات 4 مارچ 2021 00:01

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مارچ2021ء) پی ڈی ایم کے رہنما و مسلم لیگ (ن )کے مرکزی سینئر نا ئب صدر سینٹ کے سیٹنڈنگ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کے چیئرمین سینیٹر سردار محمد یعقوب خان ناصر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پورے ملک میں ضمنی الیکشن کے حیرا ن کن نتائج کے بعد اب اسلام آباد سے سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کی جیت سے واضح ہو گیا ہے کہ اب حکومت کی کشتی بھی جلد ڈوبتی نظر آرہاہی ہے ہم نے پہلے ہی پیش گوئی کر دی تھی کہ پی ڈی ایم کے امیدوار گیلانی جیت جائینگے انہوں نے کہا کہ گیلانی کی جیت سے جمہوری قوتوں کی اصل جیت ہوئی جس سے ملک میں ائین و قانون کی حکمرانی میں بڑی مدد ملی گی مجھے امید ہے کہ وہ ملک میں ائین و قانون کی بالادستی اور جمہوریت کے استحکام میں اپنا بھر پور کردار ادا کررینگے انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے تمام قومی اور صوبائی اسمبلی کے اراکین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف ملک میں جمہوریت کو واپس اپنے ٹریک پر لانیس کیلئے پی ڈی ایم کی ہر سطح پر رہنمائی کر رہے ہیں ملک میں جب تک ووٹ کو عزت دو کے فلسفے پر عمل نہیں کیا جائیگا ملک جمہوری طور پر کسی صورت ترقی نہیں کر سکے گا انہوں نے کہا کہ تمام ادارے اپنے حدود میں رہ کر کام کریں یہی سوچ و قومی نظریہ میاں نواز شریف کا ہے جس پر اب ہر صورت عمل پیرا ہونا پریگا انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں تمام مسنگ پرسز کی فوری بازیابی کو یقینی بنائی جائے ہم اس انسانی مسئلہ پر سردار اختر جان مینگل کے موقف کی بھر پور حمایت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ وفاق بلوچستان کو خیرات کے بجائے اسکا ائینی حق دے این ایف سی ایوارڈ پر پورے طریقے سے عمل کیا جائے وفاق صوبے کا صوبے کے ساتھ موجودہ طرز عمل قابل مزمت ہے وہ این ایف سی اور اٹھارویں ترمیم کے خاتمے کیلئے راہ تلاش کر رہے ہیں لیکن انھیں ایسا کسی صورت نہیں کرنے دینگے ۔