
چوہوں کی طرح حکومت نہیں کر سکتا
حفیظ شیخ کی شکست حکومت پر عدم اعتماد ہے، جس رکن اسمبلی کو مجھ پر اعتماد نہیں وہ سامنے آ کر اظہار کرے، سینیٹ میں اپ سیٹ شکست پر وزیراعظم کا پہلا باقاعدہ ردعمل
محمد علی
جمعرات 4 مارچ 2021
00:23

(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس کل ہی طلب کر کے وزیراعظم کی جانب سے اعتماد کا ووٹ لیا جائے گا۔
جبکہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے پارٹی کے سینئر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کی سیٹ پر پہلے دن سے اشارے مل رہے تھے ان کو نہ چاہتے ہوئے بھی یقین دلایا گیا کہ پریشان نہ ہوںآ پ کی جیت میں ہر حربہ استعمال ہوگا، عمران خان کے بیانیئے پر آج ایک مہر ثبت کردی گئی۔ماضی میں بھی ایسا ہوتا رہا، پچھلے سینیٹ الیکشن میں جب ضمیروں کو خریدا گیا تو ہم نے فی الفور ایکشن لیا اور 20ارکان کو پارٹی سے رخصت کیا۔ اس کوسامنے رکھتے ہوئے ہم نے جمہوریت کے چیمپیئنز کو دعوت دی کہ آؤ اوپن بیلٹ کرتے ہیں، آئینی ترمیم کی کوشش کی، اسمبلی میں ترمیم کو لے کر گئے، پارلیمنٹ میں دو بڑی جماعتوں کا رویہ دیکھا انہوں نے بحث ہی نہیں ہونے دی۔ ابہام کو دور کرنے کیلئے آئین اس بارے کیا رائے رکھتا ہے؟ ہم سپریم کورٹ ریفرنس لے کر گئے کیونکہ سپریم کورٹ کے پاس آئین کی تشریح کا حق ہے، سپریم کورٹ کی رائے کا بھی ہم نے احترام کیا، سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو آئین کے عین مطابق الیکشن کروانے کی ذمہ داریوں سے آگاہ کیا۔ لیکن الیکشن کمیشن پاکستان شفافیت دکھانے میں ناکام رہا، ایک ویڈیواور آڈیو سامنے آئی ، تو فواد چودھری ایک رات پہلے الیکشن کمیشن گئے لیکن وہاں سناٹا تھا ، وہاں کوئی موجود نہیں تھا۔فواد چودھری نے میڈیا کے سامنے تحفظات کا اظہار بھی کیا، ویڈیو آنے کے بعد الیکشن کمیشن پر سب سے زیادہ ذمہ داری تھی کہ الیکشن کو شفاف بناتے۔ جس قسم حرکتیں پیپلزپارٹی نے کی ہیں،سب نے دیکھ لی ہے۔ الیکشن کمیشن کو کہا ٹیکنالوجی کا سہارا لیں انتخاب کو یقینی بنائیں، جواب دیا کہ اگلے الیکشن میں کریں گے۔چند سو بیلٹ پیپرز کا بندوبست کرنا عین ممکن تھا۔اب یہ حق اورباطل کی لڑائی ہے۔یہ لڑائی جاری ہے اور جاری رہے گی۔آخر میں فتح حق سچ کی ہوگی ۔آج کا دن جمہوریت کیلئے افسوس کا مقام ہے، آج جمہوری قدروں کی نفی اور قتل کیا گیا ہے۔عمران خان اور ان کی جماعت نے متفقہ فیصلہ کیا ہے وزیراعظم عمران خان پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ لیں گے۔جو عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں وہ واضح دکھائی دیں گے۔ اگر ان کو ن لیگ یاپیپلزپارٹی میں جانا ہے تو ان کی صفوں میں چلے جائیں ۔ قوم کو پتا چل جائے گا کون کہاں کھڑا ہے۔مزید اہم خبریں
-
حکومت کا پٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ، ڈیزل مہنگا کر دیا
-
سیلاب کی تباہ کاریاں جاری، اربوں ڈالرز سے تعمیر ہونے والی ایم 5 موٹروے کا بڑا حصہ بہہ گیا
-
وزیراعلیٰ مریم نواز کا الیکٹرک بس میں خواتین، بزرگوں اورطلباء کیلئے فری سفر کا اعلان
-
ایران میں جوہری معائنہ کاروں کی واپسی مفاہمت کی جیت، رافائل گروسی
-
اسرائیل کے انسانیت کیخلاف جرائم کو روکنے کیلیے عرب ٹاسک فورس تشکیل دی جائے
-
پنجاب میں سیلاب متاثرین کو ریلیف دینا تو دور کی بات اعلان بھی نہیں کیا گیا
-
امریکہ نے پاکستان میں ہمیشہ مارشل لاؤں اور غیرجمہوری قوتوں سپورٹ کیا
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے عمران خان کے آبائی شہر میانوالی میں الیکٹرک بس پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا
-
وفاقی حکومت دہشتگردی کیخلاف غیرذمہ دارانہ بیانات سے گریز اور سنجیدگی کا مظاہرہ کرے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی خواتین کی ہراسمنٹ کمیٹی کی سربراہ جسٹس ثمن رفعت امتیاز اچانک عہدے سے فارغ
-
پاکستان کی اسرائیل کی اقوام متحدہ کی رکنیت معطل کرنے کی تجویز کی حمایت
-
پنجاب میں ذخیرہ اندوزوں سے 2 لاکھ 79 ہزار 132 میٹرک ٹن گندم برآمد کرلی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.