پی ٹی آئی کے نومنتخب سینیٹرز کو کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں،رکن سندھ اسمبلی ریاض حیدر

جمعہ 5 مارچ 2021 16:44

پی ٹی آئی کے نومنتخب سینیٹرز کو کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں،رکن ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مارچ2021ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء و رکن سندھ اسمبلی ریاض حیدر نے کہا کہ پی ٹی آئی کے نومنتخب سینیٹرز کو مبارکباد سینیٹ انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں پاکستان تحریک انصاف 18 نشستیں لیکر سینیٹ کی بڑی جماعت بن کر ابھری ہے ہمیں یقین ہے پی ٹی آئی سینیٹ انتخابات میں منتخب نمائندگان ایوان بالا میں عوامی مفاد میں بہترین قانون سازی کریں گی میڈیا ڈپارٹمنٹ سے جاری کردہ بیان میں ریاض حیدر نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے علی گیلانی اور صوبائی وزیر کی آڈیو ویڈیو کے نوٹس پر عملدرآمد نہیں کیا سینیٹ انتخابات میں الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود ہارس ٹریڈنگ کے سلسلے کو روکنے میں ناکام رہی الیکشن کمیشن اس ملک کیلئے محترم ادارہ ہے الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داری ہے انتخابات کو شفاف بنایا جائے اپوزیشن نے سینیٹ انتخابات میں کرپٹ پریکسز کو فروغ دیا الیکشن کمیشن سے درخواست ہے کرپٹ عناصر کے ناپاک ارادوں کو روکنے کیلئے جدید اقدامات کریانہوں نے کہا کہ علی گیلانی اور ناصر شاہ کی ویڈیو سے پی پی کا مکردہ چہرہ سامنے آچکا ہے پی ڈی ایم ضمیر کا بھاؤ لگاکر ملک میں کرپشن کے نظام کو مزید پروان چڑھا رہی ہے انہوں نے مزید کہا کہ کرپشن کا پی ڈی ایم نے الم اٹھایا ہوا ہے غریب عوام کی دولت لوٹنے والے سینیٹ کی سیٹ جیتنے کا جعالی جشن منارہی ہے ووٹ کو عزت دینے کے لیے اصل جدوجہد وزیر اعظم عمران خان نے کی ہے وزیراعظم کا ایوان سے اعتماد کا ووٹ اپوزیشن کی خوشیوں پر پانی پھیر دے گا۔