چیئرمین سینیٹ کا الیکشن ، چوہدری برادران نے یوسف رضا گیلانی کی حمایت سے معذرت کرلی
ہمارا شیوہ نہیں کہ کسی سے ایسا وعدہ کریں جوہمارے اصولوں کے خلاف ہو ، حکومت کے اتحادی ہیں اور سینیٹ میں بھی ان کے ساتھ کھڑے ہیں ، سربراہ ق لیگ چوہدری شجاعت حسین کی گفتگو
ساجد علی اتوار 7 مارچ 2021 20:18
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری ہمارے گھرآئے ، ان کی عزت کرتے ہیں تاہم حکومت کے اتحادی ہیں اور سینیٹ میں بھی ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
اس کے علاوہ پاکستان پیپلزپارٹی نے ایک اور حکومتی اتحادی جماعت ایم کیو ایم کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے عہدے کی آفر کردی ، میڈیا ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ساتھ رابطہ کیا گیا ہے ، جس میں انہیں ڈپٹی چئیرمین سینیٹ کے عہدے کی آفر کی گئی ہے ، جب کہ اس حوالے سے پیپلزپارٹی اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ میں شامل دیگر جماعتوں کو بھی اس پر جلد رضامند کرے گی۔ اس سے پہلے یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ حکومتی اتحاد میں شامل متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے عہدے کی خواہش کی تھی ، اس ضمن میں سینیٹ انتخابات اور اعتماد کے ووٹ کے بعد کابینہ میں رد و بدل کا امکان ہے ، وزیر قانون کے لیے بیرسٹر علی ظفر کے نام پر غور شروع ہوگیا ، تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ایم کیوایم کی قیادت سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ، اس دوران صادق سنجرانی کی ایم کیوایم کنوینئر خالد مقبول صدیقی سے گفتگو ہوئی ، جس میں دونوں رہنماوَ ں نے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب پر اظہار خیال کیا۔ میڈیا ذرائع کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ صادق سنجرانی نے ایم کیوایم سے چیئرمین اور ڈپٹی چیئر مین سینیٹ کے انتخاب میں حمایت کی درخواست کی ، جس میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے عہدے کی خواہش کا اظہار کیا ، جب کہ اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان سےفروغ نسیم کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ بنانے کی باضابطہ بات بھی کی جائے گی ، ذرائع ایم کیو ایم کہتے ہیں کہ تحریک انصاف نے ہمیں 2 وزارتیں دینے کا کہا تھا ، امید ہے تحریک انصاف 2وزارتوں کا وعدہ پورا کرے گی۔مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.