کراچی میں سندھ سالٹ ویسٹ کی گاڑی پرفائرنگ ، چینی باشندے سے سمیت2زخمی
جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کے دوخول ملے ہیں، خولوں کو تجزیے کے لیے فارنزک لیبارٹری بھجوادیا ہے، ڈی آئی جی سائوتھ
منگل 9 مارچ 2021 14:35
(جاری ہے)
زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔اسپتال ذرائع کے مطابق چینی شہری کی حالت خطرے سے باہر ہے خدشہ ہے کے اسے گولی چھو کر گزری ہے یا گاڑی کا شیشہ لگنے سے چوٹ آئی۔اسپتال ذرائع کے مطابق شہری خالد کو پیٹ میں گولی لگی جس کی جان بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
فائرنگ کی اطلاع ملنے پر ڈی آئی جی سائوتھ جاوید اکبر ریاض ، ایس پی سٹی ابریز علی عباسی سمیت دیگرپولیس و رینجرزکے افسران و اہلکار موقع پرپہنچ گئے اورجائے وقوع کو گھیرے میں لیکر شواہد اکٹھا کرنا شروع کر دیئے ہیں۔ڈی آئی جی کراچی جنوبی جاوید اکبر ریاض نے میڈیا کو بتایا کہ لیاری میں چینی باشندے پر فائرنگ کا واقعہ ٹارگیٹڈ لگتا ہے۔ فائرنگ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کی گاڑی پر کی گئی تھی، چینی باشندہ شیشہ لگنے سے معمولی زخمی ہوا ہے۔ ڈی آئی جی سائوتھ نے بتایاکہ چینی باشندے سندھ سالٹ ویسٹ مینجمنٹ کی ٹیم کے ساتھ مختلف پروجیکٹ اور علاقوں میں جاتے ہیں اور منگل کو ان کا لیاری میں معمول کا دورہ تھا تاہم اس دورے کا پولیس کو کوئی علم نہیں تھا، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں کہ اس میں کون لوگ ہیں اور انھوں نے کیوں فائرنگ کی یا کرائی پولیس کو جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کے دوخول ملے ہیں جنہیں پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیے ہیں اورخولوں کو تجزیے کے لیے فارنزک لیبارٹری بھجوادیا ہے جبکہ سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجز بھی حاصل کرے کی کوشش کی جا رہی ہے۔۔ایس ایس پی لیاری سرفراز نواز شیخ کے مطابق فائرنگ کا واقعہ بغدادی تھانے کی حدود میں پیش آیا۔سرفراز نواز کے مطابق وہ ان دنوں چھٹی پر ہیں تاہم موصول اطلاعات کے مطابق انہوں نے بتایا کہ چینی باشندہ گاڑی کا شیشہ ٹوٹ کر لگنے سے زخمی ہوا۔ایس ایس پی سٹی کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار دو نامعلوم مسلح ملزمان نے ان پر فائرنگ کی، فائرنگ سے گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ غیرملکی زخمی ہوا، گولی لگنے سے ایک راہگیر بھی زخمی ہوا ہے، جائے وقوع سے نائن ایم ایم کے خول ملے ہیں۔ایس ایس پی سٹی سرفراز نواز نے بتایا کہ فائرنگ سے زخمی چینی شہری سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سے تعلق رکھتا ہے جو اپنے عملے کے ساتھ لیاری کے دورے پر نکلا تھا۔پولیس کے مطابق ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے کے شواہد سامنے نہیں آئے ہیں۔ پولیس کے مطابق چینی باشندے صفائی کے سلسلے میں آتے جاتے رہتے ہیں، خوف و ہراس پھیلانے کی سازش معلوم ہوتی ہے۔مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.