
گھوٹکی میں مقدمہ درج ہونے کا کراچی جیل میں علم ہوا جبکہ صوبائی حکومت نے سندھ بھر کو پولیس اسٹیٹ بنارکھا ہے، حلیم عادل شیخ
سندھ میں امن و امان کی صورتحال انتہائی خراب ہے، سندھ میں ایک جج اگر محفوظ نہیں تو عوام بیچاری کہاں جائے، اپوزیشن لیڈرسندھ کی میڈیا سے گفتگو
جمعرات 1 اپریل 2021 12:36

(جاری ہے)
اس پر کارسرکار میں مداخلت کا کیس ہے۔ درج مقدمے میں حلیم عادل شیخ کو متعلقہ عدالت سے عبوری ضمانت ملی تھی۔
عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے بتایا کہ گھوٹکی میں مقدمہ درج ہونے کا کراچی جیل میں علم ہوا۔صوبائی حکومت نے سندھ بھر کو پولیس اسٹیٹ بنارکھا ہے اورپولیس اپوزیشن لیڈر کو تو گرفتار کر سکتی ہے مگر کسی مظلوم کے قاتلوں کو نہیں۔انہوں نے کہاکہ سندھ میں امن و امان کی صورتحال انتہائی خراب ہے، ہائی کورٹ کے سینئر جسٹس آفتاب گورڑ کو ملنے والی دھمکیوں کی سخت لفظوں میں مذمت کرتے ہیں، سندھ میں ایک جج اگر محفوظ نہیں تو عوام بیچاری کہاں جائے۔انہوں نے کہاکہ صالح پٹ میں ایک صحافی اجے لالوانی کو بے رحمی سے قتل کردیا گیا، پولیس ایکٹ 2019 کے تحت پولیس افسران کو مفلوج بنادیا گیا ہے۔ مجھے ڈیڑھ سے دو ماہ تک جیل میں قید رکھا گیا۔حلیم عادل شیخ نے کہاکہ پی ٹی آئی کمزور نہیں ہوئی سندھ میں اور زیادہ مضبوط ہو رہی ہے، شہر شہر میں ہمارا شاندار استقبال ہوا ہے۔حلیم عادل شیخ،رکن سندھ اسمبلی دعا بھٹو اور دیگر کے ہمراہ کراچی سے میرپورماتھیلو پہنچے،جہاں پی ٹی آئی کارکن اور خواتین کی بڑی تعداد نے ان کا استقبال کیا۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں ٹریفک لائسنس بنوانے والوں کیلئے جدید سہولت متعارف
-
بھارت اس وقت جذباتی اور غیر معقول اقدامات کررہا ہے، بلاول بھٹو
-
حکومت کا نئے قومی مالیاتی ایوارڈ کیلئے 11واں کمیشن تشکیل دینے کا فیصلہ
-
پاکستان میں رواں ہفتے گرمی کا عالمی ریکارڈ بن سکتا ہے. امریکی جریدے کا انتباہ
-
پاکستان ڈیجیٹل سٹارٹ اپس اور سرمایہ کاری کیلئے موزوں ترین مارکیٹ ہے. شہبازشریف
-
تین بھارتی سفارتکاروں سمیت سفارتی عملہ کے 22 ارکان کی وطن واپسی
-
پاکستان میں ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن سے ترقی، خوشحالی، سرمایہ کاری، روزگار اور شفافیت کے نئے دور کا آغاز ہو گا، شزہ فاطمہ خواجہ
-
پاکستان نے پہلے مرحلے میں بھارت کی متعدد ویب سائٹس کو ملک میں بلاک کر دیا ہے، سینیٹر فیصل واوڈا کا انکشاف
-
ایل او سی پر کشیدگی، فائرنگ کے تبادلے میں پاکستان نے بھارت کی متعدد چوکیاں تباہ کردیں
-
نوجوان آبادی پاکستان کا 65 فیصد ہے جنہیں ماحولیاتی تبدیلی کے خلاف متحرک کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، شیری رحمن
-
وزیراعظم سے انفارمیشن ٹیکنالوجی شعبے کے معروف سرمایہ کاروں کی ملاقات، مختلف امورپرتبادلہ خیال
-
وزیراعظم سے ڈیجیٹل تعاون تنظیم کی سیکرٹری جنرل دیما الیحی کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.