ملک میں 3 ماہ میں بارشیں معمول سے 46 فیصد کم ہوئیں، محکمہ موسمیات

پیر 5 اپریل 2021 22:08

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اپریل2021ء) محکمہ موسمیات نے جنوری تا مارچ کے دوران بارشوں کا ڈیٹا جاری کردیا ہے۔اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں جنوری تا مارچ کے 3 ماہ کے دوران بارشیں معمول سے 46 فیصد کم ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ اور بلوچستان میں موسم سرما کی بارشیں انتہائی کم ہوئی۔اعداد و شمار کے مطابق ان 3 ماہ کے دوران سندھ میں 76 اور بلوچستان میں 77 فیصد بارشیں کم ہوئی ہیں۔